ملیر ماڈل کالونی زون اور ملحقہ آبادیوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے مہم کا آغاز

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : ضلع ملیر کے دیہی علاقوں میں چکن گونیا سے پھیلنے والی بیماری سے بچائو کے لئے چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے اور مرض پھیلنے کی روک تھام کے لئے اقدامات تیز کردیئے۔

گزشتہ روزملیر ماڈل کالونی زون کے تمام علاقوں خصوصاً ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں اور مساجد و امام بارگاہوں اوراسکولوں اور کالجوں پر مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا گیا ْچیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ ہیلتھ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ چکن گونیا سے بچائو اور مرض سے متعلق احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پیدا کی جائے۔

اس حوالے سے موثر انداز میں مہم چلا ئی جائے انہوں نے کہاکہ ملیر ضلع کے دیہی آبادیوں سے ملحقہ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام علاقوں میں صفائی وستھرائی کا نظام بہتر بنا یا جائے واٹر اینڈ سیوریج کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کی درستگی اور سڑکوں و گلیوں سے سیوریج کے پانی کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا جائے اور تواتر کے ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔

عوام کو امراض سے محفوظ اور صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا ئی جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری ہنگامی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

سید نیئر رضا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ملیر کے دیہی علاقوں میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام علاقوں میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ اسپتالوں اور درسگاہوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ چکن گونیا سمیت مختلف امراض سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پید اکی جائے۔

بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام ہسپتالوںاور طبی مراکز میں مریضوں کی طبی امداد کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جائے بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر ماڈل کالونی زون کے مختلف علاقوں میںبلدیہ کورنگی کے تحت 100 روزہ مہم کے حوالے سے گلیوں کی تعمیر ومرمت کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو گلیوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کو وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنا یا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی