قصور (محمد عمران سلفی سے) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری،4 خطرناک اشتہاریوں سمیت 13 جرائم پیشہ گرفتار، ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد۔
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز کریک ڈائون کے دوران قتل اقدام قتل، ڈکیتی، رابری، چوری جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کے 3خطرناک اشتہاری جبکہ بی کیٹگری کے1مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے4ملزمان کو گرفتارکر کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام چرس اور 26شراب کی بوتلیں برآمد کی جبکہ2 ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمدکیے ۔قمار بازی کے خلاف کاروائی کرتے 6ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم برآمد کی گئی۔
جبکہ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے پر دو ،سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر ایک اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آ باد للیانی(رجسٹرڈ) 0300,7575126/0334/0313