میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو کے شہر ٹولٹ پک کی آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 27افراد ہلاک اور 70زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد بازار میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹولٹ پک شہر میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے شمال میں 20میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھی طلب کر لی گئی، جو زخمیوں فوری طبی امداد اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کررہے ہیں۔
ذرائع کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں آگ اتنی شدید اور بری طرح لگی ہے کہ اس سے نکلتا دھواں کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔