ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن سید رفاقت حسین شاہ نے الیکشن 2017-18 کے لئے خالد محمود ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا، چوہدری مصور اقبال ایڈووکیٹ، طاہر ہ انجم ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے ممبران میں شامل ،الیکشن کا دنگل چودہ جنوری کو لگے گا،202 مرد خواتین وکلاء کی ووٹر ز کی فہرست پنجاب بار کونسل کو بھجوا دی گئی، حتمی فہرست پنجاب بار کونسل کی ہدائت کئی روشنی میں مرتب ہوگی،اور وہی ووٹرز ووٹ ڈالنے کے مجاز ہونگے۔
ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے ، مقابلہ پروفیشنل لائرز فورم اور پروگریسیو لائرز فورم کے مابین ہوگا، صدارتی امیدواروں میں راجہ غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور میر ناصر بلال ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے ، جنرل سیکرٹری کے لئے سید زیشان مہدی اور یاسر عرفان گجر پنجہ آزمائی کریں گے، دونوں جانب سے مہم زور و شور سے جاری ، ٹیکسلا بار میں صبح کے ناشتے کی روائت ڈال دی گئی پہلے پروگریسیو لائرز فورم نے بار کے وکلاء کے لئے سبح کے ناشتے کا اہتمام کیا اور اب پروفیشنل لائرز فورم کی باری آگئی کل پروفیشنل لائرز فورم بار کے وکلا ء کو صبح کا ناشتہ دے گی۔
دونوں گروپوں کے مابین کانٹے دار مقابلے کا امکان ،لگتا ہے کہ وکلاء کی موسم سرما کی چھٹیاں بھی انتخابی مہم میں لگ جائیں گئیں، وکلاء کے چیمبرز روٹین ورک کی بجائے الیکشن کی گہما گہمی کا مرکز بنے رہیں گے،الیکشن خالد محمود ایڈووکیٹ سربراہ الیکشن بورڈ کی زیر نگرانی منعقد ہونگے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038