اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور مشیر خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین کی پلی بارگین درخواست نیب نے منظور کر لی۔ دو ارب روپے جمع کرائیں گے اور دودھ کے دھلے ہو جائیں گے۔
نیب ایگزیکیٹیو بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور مشیر خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین کی پلی بارگین درخواست منظور کر لی گئی۔
قومی خزانے کو لوٹنے والے دونوں افراد اب 2 ارب روپے جمع کرائیں گے اور دودھ کے دھلے ہو جائیں۔
نیب حکام تو پھولے نہیں سما رہے ترجمان کہتے ہیں 2 ارب روپے نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بار گین ہے۔ کوئٹہ میں مشتاق رئیسانی کے گھر سے 73 کروڑ روپے نقد اور سونا برآمد کیا گیا تھا۔
نیب ایگزیکیٹیو بورڈ نے سابق وزیراعظم پرویز اشرف کیخلاف بھی رینٹل پاور کیس میں 2 نئے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔