نائیجیریا: بے قابو بس جلوس میں جا گھسی، 11 بچے جاں بحق، 17 زخمی
Posted on December 22, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Abuja Accident
ابوجا (جیوڈیسک) یہ المناک حادثہ نائیجیرین ریاست گومبے کے مالم سیدی نامی گاﺅں میں پیش آیا۔
پولیس کے ترجمان احمد عثمان نے بتایا کہ بے قابو بس عید میلاد النبی کے جلوس میں جا گھسی۔ جس سے 11 بچے جاں بحق جبکہ 17 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 11 اور 15 سال کے درمیان ہیں۔ مشتعل ہجوم نے ڈرائیور کو موقع ہی مار پیٹ کر ہلاک کر دیا۔