مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 22/12/2016

Rana Sikandar Hayat

Rana Sikandar Hayat

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ہر یونین کونسل میں معیاری ہسپتال ،سٹیڈیم ، سیوریج سسٹم کی تعمیر اولین ترجیحات ہو گی، ہر یونین کونسل میں صفائی کے بہترین انتظامات اور تجاوزات کا خاتمہ کرکے قصور کو پنجاب کا مثالی ضلع بنائیں گے،تمام چیئرمینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نو منتخب ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق نو منتخب ضلعی چیئرمین مسلم لیگ ن رانا سکندر حیات خاں نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قصور کی ہر یونین کونسل میں ایک معیاری ہسپتال بنائین گے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں، جبکہ نوجوانوں کیلئے ہر یونین کونسل میں سٹیڈیم بنائیں گے تاکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے کی بجائے مثبت سر گرمیوں میں حصہ لیںاور پاکستان کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں جن قوموں کے سٹیڈیم آباد ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، ضلع بھر کے چیئرمینوں نے جو ذمہ داری سونپی ہے انہیں احسن طریقے سے نبھائوں گا، تمام یونین کونسلوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا، مسلم لیگ ن کی قیادت میں دن رات کام کریں گے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میں تحریک انصاف کے میاں عبدالخالق چیئرمین، منیر احمد وائس چیئر مین منتخب ،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کا دورہ مصطفی آباد، سیکورٹی کے انتظامات پراظہار اطمنان، تحریک انصاف کے امیدوار نے 13جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ثنا اللہ کمبوہ اور وائس چیئرمین کے امیدوار اختر علی بھٹہ نے پانچ ووٹ حاصل کئے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، نو منتخب چیئرمین کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے سیکورٹی انتظامات چیک کرنے کیلئے اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ، انسپکٹر حاجی محمد اسلم بھی موقع پر موجود تھے، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے ضلع بھر میں ہونے والے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، میونسپل کمیٹی کے انتظامات میں تحریک انصاف چیئرمین میاں عبدالخالق، وائس چیئرمین منیر احمد نے 13ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ثناء اللہ کمبوہ اور وائس چیئرمین کے امیدوار اختر علی بھٹہ نے 5ووٹ حاصل کئے، اس موقع پر نو منتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں، ہم نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے، عوام نے جو توقعات ہم سے وابستہ کی ہیں انہیں پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے

Syed Ali Nasir Rizvi Meeting

Syed Ali Nasir Rizvi Meeting

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126