یونین کونسل 253 سرائچ، سرکاری فنڈز میں خرد برد، کمیشن مافیا کا راج، عوام سراپا احتجاج

Protest

Protest

لاہور : یونین کونسل 253 سرائچ لاہور کے علاقے کوٹ میلا رام کے رہائشی ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے پر مقامی انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 253 سرائچ کے گائوں کوٹ میلا رام کے رہائشیوں بابا نیاز احمد، ناصر علی، تنویر و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کا وائس چیئرمین صغیرپاہٹ اپنی نگرانی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کا استعمال کروا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پبلک ہیلتھ فنڈزکی مد میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے دئیے۔

ان فنڈز میں ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر خردبرد کی جا رہی ہے اور لاکھوں روپے کمیشن کے طور پر بھی کھائے جا رہے ہیں، بابا نیاز احمد نے بتایا کہ جب وائس چیئرمین کو اس بابت بتایا گیا تو اس نے اپنے ملازمین سے اہل علاقہ کے بزرگوں کو بے عزت کروایا اور دھکے بھی دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سرکاری فنڈز کو ذاتی طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور اپنے چہیتے اور من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے، بابا نیاز احمد و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سے یونین کونسل 253 سرائچ کے وائس چیئرمین کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

غلام مصطفی بھٹی
0345-4894081