ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) اٹک میں ضلع کی نظامت کا معرکہ، مسلم لیگ ن کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے میجر طاہر صادق گروپ نے مسلم لیگ ن کو چاروں شانے چت دیا۔
ایمان وسیم طاہر ضلع اٹک کی ضلعی ناظم بن گئیں،سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،میری کامیابی حق کی فتح ہے،ضلع اٹک میں تعمیر و ترقی کی نئی مثال قائم کرونگی،میجر طاہرصادق گروپ اور پی ٹی آئی مشترکہ کاوشوں سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کام کریں گے،تمام تر اوچھے ہتکنڈوں کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔
نو منتخب چئیرمین ضلع اٹک ایمان طاہر کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں تاریخی اپ سیٹ ہوگیا، میجر طاہر صادق گروپ اور پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق کی مشترکہ امیدوار ایمان وسیم طاہر ضلع اٹک کی ناظم منتخب ہوگئیں۔
سابق ایم این اے اور وزیر اعظم چوہدری شجاعت کی بھانجی و سابق ناظم ضلع اٹک میجر طاہر صادق کی بیٹی ایمان وسیم طاہر کو کل 58 ووٹ جبکہ انکے مدمقابل مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدواروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بھانجے سردار احسن علی خان نے کل 37 ووٹ حاصل کئے اس طرح ضلع اٹک کا سنسنی خیز معرکہ ایمان وسیم طاہر نے 21 ووٹوں کی واضح لیڈ کے ساتھ جیت لیا۔
مسلم لیگ ن کے عددی برتری کے تمام دعویں دھرے کے دھرے رہ گئے، ادہر ایمان طاہر کا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سے تمام تر اوچھے ہتکنڈے استعمال کئے گئے اور ہمارے ووٹرز کو ڈرانے دھمکانے اھیں سبز باغ دکھانے سمیت سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
مگر فتح بالاآخر حق اور سچ کی ہوئی انھوں نے اپنی کامیابی پر الللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ ضلع اٹک کی قسمت بدلنے میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں گی، انکا کہنا تھا کہ میجر طاہر صادق نے اٹک میں جس طرح عوامی مسائل حل کئے آئندہ بھی وہ اس خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038