اے پی آر انرجی 102 میگاواٹ کے میانمر پلانٹ پر معاہدے کو پھیلاتے ہوئے

APR

APR

فلوریڈا (نمائندہ خصوصی) فوری بجلی حل فراہم کرنے والا عالمی ادارہ اے پی آر انرجی آج اعلان کرتا ہے کہ اس کے میانمر میں 102 میگاواٹ منصوبے کو 2017ء کی چوتھی سہ ماہی میں توسیع مل چکی ہے۔ پلانٹ کے لیے اصل معاہدے پر فروری 2014ء پر دستخط ہوئے تھے، جو پابندیوں کے خاتمے کے بعد بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں کسی امریکی ادارے اور حکومت میانمر کے درمیان پہلا معاہدہ تھا۔

کیوکسے پاور پلانٹ تقریباً 30 فیصد بجلی پہنچانے کی قومی شرح کے حمال ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ کلیدی تنصیب صرف 90 دن میں نصب کی گئی تھی اور ملک کے سب سے بڑے تھرمل پلانٹس میں سے ایک ہے، جو 6 ملین سے زیادہ افراد کو خدمات دینے کے لیے کافی بجلی پیدا کر رہا ہے۔

ایگزیکٹو چیئرمین جان کیمپیئن نے کہا کہ “ہم جنوب مشرقی ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں مں سے ایک کو بجلی کی پیداوار میں مدد دینے کا مستقل موقع ملنے پر خوش ہیں، اور ہم نے میانمر میں اپنے تجربے کو بہت اطمینان بخش پایا ہے۔

ہم الیکٹرک پاور جنریشن انٹرپرائز اور ریاستی مشیر آنگ سان سو کی کہ قومی حکومت میں غیر معمولی کاروباری شراکت داروں کو پانے پر خوش قسمت رہے۔ وہ اقتصادی ترقی کا واضح وژن رکھتے ہیں اور ہمیں ملک کے دیہی علاقوں میں بجلی لانے کے پرعزم منصوبے اور 2030ء تک ملک بھر میں بجلی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔”

اے پی آر انرجیکا کیوکسے پلانٹ اپریل 2014ء سے کام کر رہا ہے اور میانمر کی مقامی قدرتی گیس پر چلتا ہے۔ پلانٹ 2015ء کی پہلی سہ ماہی میں 20 میگاواٹ تک وسعت پا گیا تھا تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے۔

اے پی آر انرجی کے بارے میں
اے پی آر انرجی فوری موبائل ٹربائن بجلی فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ ہمارے فوری، لچکدار اور مکمل خدمت فراہم کرنے والے توانائی حل صارفین کو قابل بھروسہ بجلی تک فوری رسائی دیتے ہیں، جہاں بھی اور جب تک انہیں اس کی ضرورت ہو۔

جدید، ایندھن موثر ٹیکنالوجی کو صنعت کے امتیازی تجربے کے ساتھ ملا کر ہمارے آگے بڑھائے جانے کے قابل کلیدی پلانٹس دنیا بھر میں شہروں، ملکوں اور صنعتوں کو چلانے میں مدد دیتے ہیں، ترقی یافتہ دنیا میں بھی اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں بھی۔