کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ کورنگی یوتھ کونسل کے رکن جنید خان نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا اہم ستون اور قیمتی اثاثہ ہیں علاقائی تعمیر و ترقی اور تابناک مستقبل کے لئے نوجوانوں کوقائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے علاقائی سطح پر نوجوانوں کے مسائل سے بلدیہ کورنگی کے یوتھ کونسل کے رکن جنید خان کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر جنید خان نے نوجوانوں کو یقین دلا یہ کہ بلدیہ کورنگی علاقائی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکار ہ دلانے کے حوالے سے اقدامات کے ساتھ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے جامع اقدامات کررہی ہے انہوں نے یقین دلا یا کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کے لئے بلدیہ کورنگی یوتھ پالیسی بنا ئے گی جس پر عمل کرکے ہم ضلع کورنگی کے نوجوانوں کو مسائل سے نجات اور اُن کے بہتر مواقع فراہم کرینگے۔
اس موقع پر نوجوانوں نے رکن یوتھ کونسل بلدیہ کورنگی جنید خان کو نوجوانوں کی جانب سے ضلع کورنگی کی تعمیر وترقی اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔