برسبین کی یادگار اننگز سے ٹیم میں شاندار اعتماد آیا: سمیع اسلم

Sami Aslam

Sami Aslam

میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میلبورن میں موجود نوجوان اوپننگ بلے باز سمیع اسلم نے کہا ہے کہ سیریز کے افتتاحی میچ کے لئے سخت محنت کی لیکن کینگروز کے دیس شروع میں مشکلات پیش آئیں۔

سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کی طرف سے ملنے والے چار سو نوے رنز کے پہاڑ جیسے ٹوٹل کے سامنے قومی بیٹنگ لائن کا ڈٹ جانا زبردست تھا اور صرف انتالیس رنز کی شکست سے دوچار ہو جانے سے ہار کا غم بھول گئے۔

دس ٹیسٹ میچوں میں چھ سو چون رنز بنانے والے اکیس سالہ قومی اوپنر نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز سے کھلاڑیوں میں اعتماد آیا اور اب اتوار سے شروع ہونے والے میلبورن ٹیسٹ میں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔