اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے نواز شریف کو آصف علی زرداری کی آمد سے پہلے کراچی میں رینجرز کے چھاپوں پر بریفنگ دی۔
چودھری نثار علی خان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ کراچی میں آج کے چھاپوں کے کوئی سیاسی عوامل ہرگز نہیں تھے۔
چھاپے رینجرز نے اپنے طور پر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مارے۔ ملاقات میں کراچی اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔