تندرست رہنے کیلئے سانپ کا زہر استعمال کرنیوالا برطانوی شہری

Steve

Steve

لوگ فٹ رہنے کیلئے جم جاتے ہیں، ورزش کرتے ہیں لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جو خود کو فٹ رکھنے کیلئے سانپ کا زہراستعمال کرتا ہے۔

لندن کے شہری سٹیو لڈون کو موسیقی پسند ہے لیکن وہ سانپوں سے بھی کھیلتے ہیں،اپنی عمرسے کم نظر آنے کے لئے سٹیو 30 سال سے سانپوں کے زہر کا انجکشن استعمال کررہے ہیں جیسے سانپوں کا زہر ان کیلئے انرجی ڈرنک ہو۔ ان کے پاس 17سانپ ہیں جن میں سے 15انتہائی زہریلے ہیں۔

پچاس سالہ سٹیو خطرناک ترین سانپ کوبرا اور ریٹل سنیک کے زہریلے انجکشن بھی لگا چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سٹیو کا یہ عمل اس کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔

دوسری جانب سٹیوکا دعویٰ ہے کہ وہ 13برس سے سردی یا فلومیں مبتلا نہیں ہوئے ،وہ خود کو 23سال کا نوجوان محسوس کرتے ہیں۔