واشنگٹن (جیوڈیسک) نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم مخالفت کا ایک اور ثبوت سامنے آ گیا۔ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارد پر ووٹنگ رکوا دی۔
سلامتی کونسل میں مصر کی جانب سے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر رکوانے کے لئے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ روکنے کی درخواست مصر نے ہی دی۔ اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قرارداد پر ووٹنگ رکوانے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا۔
ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کو فون پر قرارداد پر ووٹنگ رکوانے کے لئے دباؤ ڈالا اور امریکی نمائندے کو قرارداد ویٹو کرنے کا حکم دیا۔
امریکا اس سے پہلے بھی کئی بار اسرائیل کی حمایت کر چکا ہے لیکن اس بار خیال کیا جا رہا تھا کہ اوباما انتظامیہ اس پالیسی پر عمل نہ کرتے ہوئے اس قرارداد کو منظور ہونے دے گی۔