بلدیاتی الیکشن میں ناقص کارکردگی پر سٹی قیادت کو فی الفور فارغ کیا جائے۔ میاں اختر محمود

PTI

PTI

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر محمود نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ناقص کارکردگی پر سٹی قیادت کو فی الفور فارغ کیا جائے اور اسد معظم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ میئر شب کے الیکشن میں امیدوار نہ دے کر اندرون خانہ مسلم لیگ کو سپورٹ کیا گیا مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرنے والے سٹی صدر اسد معظم اورایم پی اے شیخ خرم شہزاد کو فارغ کیا جائے ان کی بدولت پی ٹی آئی کے منتخب چیئرمین اپنا ووٹ مسلم لیگ کو کاسٹ کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن قائد عمران خان کی قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکے ہیں عمران خان سے مطالبہ ہے پی ٹی آئی کو دھوکہ دینے والے را ہنمائوں کا محاسبہ کیاجائے۔ ورنہ تحریک انصاف کے کارکن اعلیٰ قیادت سے مایوس ہو جا کر کوئی تادیبی کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے بعد گزشتہ روز نظریاتی کارکنوں کا پریس کلب کے باہر مقامی قیادت کے خلاف شدید احتجاج نے مجبورکر دیا کہ وہ پارٹی کو مزید انتشار کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے۔

مسلم لیگ (ن) کے ساتھ گٹھ جوڑ مرکزی قیادت کے خلاف ایک سوالیہ نشان ہے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو سپورٹ کرکے نظریاتی کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا۔ لہذا مرکزی قیادت فی الفور سٹی صدر کو عہدہ سے فارغ کیا جائے۔