چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرجاگھروں کا دورہ کیا

 Church

Church

کراچی : چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کی حدود میں واقع مسیحی برادری کے گرجاگھروں کا دورہ کیا۔ گرجاگھروں میں موجود فادرز اور دیگر مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کی اور حضرت عیسیٰ کے یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی اور مسیحی برادری کے لئے کیک بھی پیش کئے۔

انہوں اس موقع پر کہا کہ بلدیہ وسطی میں بسنے والے تمام افراد چاہے کسی بھی مذہب و ملت نسل یا برادری سے تعلق رکھتے ہوں پاکستانی ہیں اور بہ حیثیت پاکستانی شہری دیگر پاکستانیوں کے برابر شہری حقوق کے حقدار ہیں۔ بلدیاتی ادارے ہر شہری کے لئے برابر خدمات پیش کرنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بلدیہ وسطی میں موجود تمام مسیحی آبادیوں میں عموماً اور گرجاگھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کرائی گئی ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات بہتر کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرفادرنے چیئرمین ووائس چیئرمین کی آمد اور تحائف کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسیحی برادری کے مسائل سُنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مسیحی برادری بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہے۔ اس وقت بلدیہ وسطی میں 26گرجا گھر موجود ہیں۔