کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کیلئے مفید

Banana

Banana

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلا اپنے اندر بے پناہ خوبیاں لئے ہوئے ہے اور اس میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزا انسانی جسم میں موجود نمک پر اثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کی کارکردگی کو معمول کے مطابق کام کرنے، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کینسراور سانس کی بیماریوں سے مٖحفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کیلا کھانے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے اور شریانوں کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔