منیلا (جیوڈیسک) سمندری طوفان ناک ٹین 235 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فلپائن کے شمالی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔
حکام نے خطرے کے پیش نظر پہلے ہی عوام کو علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی تھی جس کے بعد ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا۔
امدادی کارروائیوں میں حکومت کے ساتھ ساتھ فوج نے بھی حصہ لیا۔ سمندر طوفان کے پیش نظر بندرگاہیں بھی بند کر دی گئی ہیں اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے فلپائن کے مشرقی آئس لینڈ سے ٹکرنے والے سمندری طوفان سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔