کوئٹہ (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔ بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت اور کوئٹہ گیریژن میں افسران سے خطاب کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور ریکروٹس سے خطاب کریں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ گیریژن کا دورہ بھی کریں گے جہاں پر انہیں بلوچستان کی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
آرمی چیف کوئٹہ گریژن میں افسران سے خطاب بھی کریں گے۔