ممبئی (جیوڈیسک) سنجے کپور سے علیحدگی کے بعد کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور کی دوسری شادی کی افواہیں گرم ہیں اور اس کی بنیادی وجہ کرشمہ کی نئے شادی شدہ دوست سندیپ تو شنیوال کیساتھ پارٹیوں میں دیکھا جانااور ایک انگوٹھی ہے جسے ان کے نئے رشتے کیساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
سندیپ پہلے ہی اشرتانامی خاتون کیساتھ شادی کر چکے تھے لیکن اب اس سے علیحدگی کیلئے معاملات چل رہے ہیں، اشرتا پیشے کے اعتبار سے دانتوں کی ڈاکٹر ہیں اور سندیپ سے دو بچوں کی ماں ہیں۔
انہوں نے علیحدگی کی صورت میں سندیپ سے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔