گجرات (جی پی آئی) حلقہ ارباب شعور گجرات کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم کی سالگرہ کے موقع پر ایک ادبی نشست کا اہتمام تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن میاں رشید احمد ٹھیکیدار کی رہائشگاہ پر کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم وسیم بیگ نے کہا کہ آج کسی باشعور نوجوان سے پوچھا جائے کہ پاکستان میں اسکا آئیڈئیل کون ہے تو اسکا جواب ہوتا ہے قائداعظم محمد علی جناں اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ قائداعظم کے بعد گزشتہ 70سالوں میں کوئی لیڈر پیدا نہیں ہوا ہے قائداعظم کے کردار پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی ہے انہوں نے سیاست اور وکالت میں اخلاقیات کو برقرار رکھا وہ اپنے عہد کے بڑے پر امن اور جمہوریت کے پیامبر تھے پروفیسر شیخ عبدالرشید میڈیا ڈائریکٹر پریس اینڈ پبلکیشنز یونیورسٹی آف گجرات نے قائداعظم کے نظریات اور سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ برصغیر پاک و ہند کے واحد ممتاز معتبر سیاسی راہنما ہیں جن میں کردار و عمل کے حوالہ سے کوئی منافقت نہیں تھی بلکہ انکی شخصیت بالکل سادھی اور نصب العین واضح تھا ۔ انہوںنے برصغیر کے مسلمانوں کے آئینی اور قومی حقوق کا مقدمہ بڑی ذہانت کے ساتھ انگریز حکمرانوں اور تنگ نظر کانگریسی رہنمائوں کے ساتھ لڑا اور اپنے حصول مقصدیت میں کامیاب رہے جس کا ثبوت پاکستانی ریاست ہے جہاں پر مسلمان اور دیگر اقلیتیں محفوظ زندگی گزار رہی ہیں قائداعظم ایک روشن خیال اور جمہوریت پسند سیاستدان تھے انکے ہاں ملائیت یا میتھو کریسی کی کوئی گنجائش نہیں تھی سارے دانشوروں نے بدقسمتی سے عظیم قائد کی مجموعی شخصیت اور کردار کا جائزہ لینے سے گریز کیا ہے اور صرف اپنی پسند کی تقریروں کے اقتصابات کو تحریر و تقریر کا حصہ بنایا جس کے نظریاتی حوالوں سے عدم توازن نے سماجی اور سیاسی خلفشار میں اضافہ کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قائد کے تاریخی مدوجذر اور تنقیدی جائزہ لے کر اجتماعی سوچ کو سماجی اور تقافتی ابھار اور اداروں کی مضبوطی کیلئے استعمال کیا جائے ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار بھٹہ نے کہا قائداعظم کس طرح پاکستان چاہتے تھے یا کس طرح کا نہیں چاہتے تھے اسلامی ریاست کا سیکولر اسٹیٹ اس بحث کے کرنے کا کچھ مقصد نہیں ہے اب اس پر بات ہونی چاہیے کہ اب ہم کیا کرنا چاہتے تھے ، وہ آزاد پاکستان چاہتے تھے مگر بدقسمتی سے یہاں پر برسر اقتدار آنے والے طبقات نے آزادانہ خارجہ اور معاشی پالیسیاں بنانے کی بجائے ریاست کو مختلف سپر پاورز اور مالیاتی اداروں کا غلام بنا دیا ہے جس کی وجہ سے ہم عالمی سطح پر تنہا ہو رہے ہیں اور قرضہ جانی شکنجے میں جکڑے جا چکے ہیں ہماری ریاست اب دفاعی اخراجات اور جاری اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی ذرائع سے قرضے حاصل کرنے کیلئے مجبور ہے قائداعظم کے نظریات کی روشنی میں معروض سے ہم آہنگ جرات مندانہ فیصلے کرنے ہوں گے ممتاز شاعر اور ایوارڈ یافتہ صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پروفیسر سیف الرحمن سیفی نے کہا ہم محسن کش قوم ہیں جنہوںنے قائداعظم کو عزت و احترام نہیں دیا ہے جس کے وہ مستحق ہیں انکی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑ کر پاکستان کی بقاء کیلئے جدوجہد کی انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کی گجرات میں آمد کا احوال سنایا ، ممتاز محقق اور قانون دان عارف علی میر نے کہا کہ نظریاتی فکری اور سیاسی بنیادوں کی مضبوطی سے صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ممتاز سماجی اور سیاسی رہنما سید باقر رضوی نے کہا مفادات پرست طبقات نے قائداعظم کے افکار کی روشنی میں یہاں فلاحی ریاست کے قیام کی بجائے اپنی دولت میں اضافہ کیا ہے جس سے ملک کے غریب عوام بدحالی سے دوچار ہیں جبکہ چھوٹے صوبے محرومی کا شکار ہو رہے ہیں ، جس سے بلوچستان ، پختون خواہ اور سندھ میں وفاق سے محرومی کا تاثر پیدا ہو رہا ہے ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت خالد پرویز منگا نے کہا کہ 11اگست 1947کو پاکستان کی دستور سازی اسمبلی میں قائداعظم کی تقریر دراصل ریاستی پالیسی کا اعلان تھا جس میں سیکولر ریاست کے قیام کا لائحہ عمل دیا گیا تھا آج کا عہد معاشی استحکام کا ہے ہم درست معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملک میں جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں ، ٹھیکیدار میاں عمران رشید نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد محترم ٹھیکیدار رشید احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ادبی تقاریب کا انعقاد کرتے رہیں گے بعد ازاں محفل مشاعرہ منعقدہ جس میں پروفیسر سیف الرحمن سیفی ، علی رضا ، احسان فیصل کنجاہی ، ارشد نور بھٹی ، ڈاکٹر ثاقب آکاش سندھو اور علی احمد نے کلام سنایا اس موقع پر خالد پرویز لون ، جاوید اقبال ، شاہ رخ خان ، مستری جلال جاوید ، اشفاق ایاز ، انس اشفاق ، مسعود ہاشمی ، امجد شیخ ، آصف بٹ ، خاور محمود ، عاصم ملک و دیگر شامل تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی ایس پی سٹی عرفان الحق سلہری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں اس لیے نوجوان نسل کی بہترین تعلیم و تربیت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے وہ گزشتہ روز دی ایگزا سکول شادمان کیمپس میں انٹر کیمپس سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بہترین آگاہی دینی چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا چاہیے تا کہ معاشرتی برائیاں ختم ہو سکیں اور دی ایگزا سکول سسٹم میں آ کر مجھے خوشی ہوئی ہے جس میں بچوں کو مستقبل کی بہترین تعلیم و تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں مستقبل کے چیلجز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے اگر اسی طرح تمام ادارے پالیسی اپنائیں تو ملک ترقی کر سکتا ہے دی ایگزا سکول سسٹم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں خصوصاً مارشل آرٹ میں مہارت دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی ہے مجھے یقین ہے کہ اگر اسی انداز میں بچوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتو بچے ترقی کر سکتے ہیں اس موقع پر دی ایگزا سکول کے دس کیمپسز جن میں شادمان کیمپس ، فاتح کیمپس ، لکھنوال کیمپس ، پاہڑیانولی کیمپس ، ایمان کیمپس ، کنجاہ کیمپس ، فتح پور کیمپس ، ٹپیالہ کیمپس ، لالہ موسیٰ کیمپس اور ترکھا کیمپس کے بچوں نے بھرپور انداز میں کھیلوں میں حصہ لیا اس موقع پر انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری ضیغم وڑائچ نے کہا کہ دی ایگزا سکول کی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ وہ جس طرح بچوں کی تربیت کر رہے ہیں کل کیا بننا ہے فیصلہ آج کریں کی پالیسی قابل تحسین ہے اس موقع پر سید حبیب اللہ شاہ ، رانا دلاور ، چوہدری یاسر و دیگر اہم شخصیات موجو د تھیں جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز مسیحی راہنما مستری جلال جاوید نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کاوشیں قابل تحسین ہیں جس طرح شاندار انتظامات کیے گئے اس سے مسیحیوں کو سہولت ملی ۔ ڈی پی او گجرات نے ہر جگہ پر جا کر مسیحیوں کی خوشی میں شمولیت کی اس کے برعکس ڈی سی او گجرات نے مسیحی قوم کی توہین کی ہے کیونکہ 24دسمبر کو مختصر وقت کیلئے میٹنگ وقت بلائی گئی اور ہمیں صرف 9منٹ دئیے گئے اور جو بھی باتیں ہوئیں خصوصاً قبرستانوں کی صفائی وغیرہ نہیں کی گئی جو کہ ہمارا دیرنیہ مطالبہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سے ہم ہمیشہ تعاون کرتے رہیں گے اور ڈی سی او کے علاوہ جو کوئی بھی آئے گی ہم اسے ویلکم کریں گے مسیحی راہنما احسان مسیحی سندھو نے کہا کہ ہم پوری مسیحی قوم کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے سلسلہ میں شاندار انتظامات کیے انہوںنے کہا کہ اے ڈی سی جی جمخانہ کی انتظامیہ کے ساتھ ملکر چرچ کی پراپرٹی پر قبضہ کر کے وہاں پر پارکنگ بنانا چاہتا ہے اور ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں ہم اپنی مذہبی پراپرٹی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے ہم ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے ڈی سی او گجرات ، اے ڈی سی جی کو ہدایت کریں کہ وہ چرچ کی جگہ پر کار اسٹینڈ نہ بنائے اس موقع پر مسیحی راہنما پادری حفیظ گل نے بھی خطاب کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) 1800 سے زائد موضوعات پر مشتمل ڈاکٹر سعید الظفر صدیقی قرآن انسائیکلو پیڈیا کی تعریفی تقریب ہوٹل PC لاہور میں منعقد ہوئی۔جس کی صدارت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کی۔ جس میں خصوصی خطاب ممتاز کالم نگار عطاء الحق قاسمی اور پروفیسر تفاخر محمود گوندل’ ڈاکٹر صغریٰ صدف ‘ ضیاء شاہد اور ظہیر الدین بابر نے کیا۔ مقررین نے ڈاکٹر سعید الظفر صدیقی کے تحقیقی کام کو بے حد سراہا۔ تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات( جی پی آئی) 5 ویں سالانہ محفل میلاد ”مولود شریف” زیر سرپرستی پیر سید عارف مہجور رضوی منعقد ہوئی۔ محفل پاک کی صدارت سید طلحہٰ حسین عارف شاہ نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری نے حاصل کیا۔ خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ قاری محمد آصف رضا نقشبندی نے کیا۔ نقابت کے فرائض صاحبزادہ مظہر الحق نقشبندی نے سرانجام دیئے۔نعت رسول مقبولۖ اکمل حسین دریائی، جنید جمشید بغدادی کھاریاں نے پیش کی۔ مہمان خصوصی چوہدری محمد اعظم ورک، سید جماعت علی شاہ صاحب، صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری، قاری ارشاد تھے۔ یہ محفل زیرنگرانی سید طلحہٰ حسین عارف اور زیر اہتمام محمدی میلاد کمیٹی و غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی حسین کالونی سید طارق شاہ روڈ گجرات میں منعقد ہوئی۔ منتظمین میں چیئرمین چوہدری زین العابدین ورک ، سیکرٹری انفارمیشن و فنانس سید علی حسن، نائب صدور سید گوہر حسین شاہ، عبداللہ فیاض، جنرل سیکرٹری سلمان عباس، سینئر نائب صدر ارسلان عباس، سینئر وائس چیئرمین محمد علی سیفی، وائس چیئرمین ریحان عباس، سید طارق محمود شاہ تھے جبکہ معاونین میں حسن طاہر، بلال الیاس، مرزا اکرم ، سید عمر ، میر سوہنا، مدثر بھٹی، فرحان خان، ساجد علی، بلال بٹ، سید علی رضا، نبیل احمد شامل تھے۔ محفل میں بذریعہ قرعہ اندازی جہیز فنڈ بھی دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام کرسمس کے موقع پر شہباز شریف پارک میں کرسمس سپورٹس میلہ کا انعقاد ،کرسمس سپورٹس میلہ میں گجرات ضلع بھر سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی فیملیز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس میلہ کے شرکاء نے کہا کہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر کرسمس بازار لگانے ،گجرات ضلع بھر کے چرچوں میں صفائی ستھرائی سمیت لائیٹنگ کروانے اور مسیحی برادری کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے پر ہم ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ اور اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر سہیل ظفر چٹھہ کے مشکور ہیں اور انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بالخصوص کرسمس سپورٹس میلہ کا انعقاد اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے اور مسیحی فیملیز کے ساتھ کرسمس کا 15 پونڈ وزنی کیک کاٹنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم حسین بٹ کو بھی تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کے اس اقدام سے گجرات کی مسیحی برادری انتہائی خوش ہیں اور مستقبل میں ان کی مزید ترقی و کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) چوہدری نذر حسین وڑائچ آف چوپالہ نے گجرات بار کی ممبر شپ حاصل کر کے گجرات میں باقاعدہ طور پر پریکٹس شروع کر دی ہے چوہدری نذر حسین جو کہ ان لینڈ ریونیو (انکم ٹیکس)سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ سے 5 دسمبر 2016 ء کو ریٹائر ہوئے ہیں اور اب انھوں نے بطور وکیل اپنی پریکٹس شروع کر دی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے چوہدری نذر حسین کو گجرات بار کی ممبر شپ حاصل کرنے اور باقاعدہ پریکٹس شروع کرنے پر مباکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کراچی میں جنید جمشید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم میں بہت سی خوبیاں تھیں، طیارہ حادثہ کی انکوائری منصفانہ ہونی چاہئے۔ عمران خان کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر آنے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف عمران خان کے سڑکوں پر آنے کا ہمیں علم نہیں، ہمیں سپریم کورٹ پر پورا اعتماد ہے، پانامہ لیکس میں اس کا فیصلہ انصاف اور ملکی مفاد کے مطابق ہو گا اور یہ سب کو قابل قبول ہونا چاہئے جبکہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے۔ انہوں نے فوری انتخابی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے قائم کردہ کمیٹی فضول ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر نیت ٹھیک ہو تو گرینڈ الائنس بن سکتا ہے، نوازشریف اسی صورت میں اپنے پانچ سال مکمل کر سکتے ہیں جب اپوزیشن متحد نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اپنے اور پیپلزپارٹی کے الائنس کی بات نہیں کر رہا متحدہ اپوزیشن اتحاد کی بات کر رہا ہوں اگر سب اکٹھے نہ ہوئے تو کچھ حاصل نہ ہو گا۔ اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے چودھری شجاعت حسین کا تعزیت کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنید جمشید کے چودھری شجاعت حسین سے قریبی تعلقات تھے اور وہ اکثر اوقات باتوں باتوں میں چودھری شجاعت حسین کا ذکر بہت اچھے الفاظ میں کیا کرتے تھے۔# ۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی سیاسی مسلم لیگی شخصیت مہر محمد الیاس آف چاہ آرائیاںگجرات نے کہا ہے کہ سیاستدان اناپرستی اور ذاتی مفاد کی بجائے قومی و عوامی مفاد کوترجیح دیں توملک ترقی سے ہمکنار اور عوام مسائل کی دلدل سے نکل سکتے ہیں عارضی شہرت اور نام وری کے طالب تاریخ میں امر ہوکر سنہری باب بن جائیں ملکی سطح کے بڑے سیاستدانوں کوزندگی بھر کے قیمتی تجربات کو قبر میں ساتھ لے جانے کی بجائے نسل نو کو منتقل کرناچاہیے عوام کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے اور عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی دولت پر عیاشیاں کرنے کی بجائے عوامی دولت کو فلاح و بہود کے کاموں میں منصوبہ بندی کے تحت استعمال کیا جائے سیاسی جماعتیں اور سیاست دان ایک دوسرے پر کیچڑ مت اچھالیں بلکہ اپنی توانائیاں اپنے پارٹی ورکرز کی فلاح وبہود پارٹی کومنظم کرنے اور دیگر فلاحی کاموں کیلئے صرف کریں تو نہ صرف کاعوام کا اعتماد سیاسی پارٹیوں پر بڑھے گا بلکہ خوشحال پرامن اور روشن پاکستان کی منزل قریب ہوتی جائے گی مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت چودھری برادران ملکی لیول کے سیاست دان ہیں ان کاکردار وفاق سے صوبہ سیاست اورپھر ضلع تک محدود ہوکررہ گیا ہے قابل غور امر یہ ہے کہ ایسے دن کیوں دیکھناپڑے دیگر عوامل میں سے ایک اہم امر مقامی حوالے سے یہ بھی ہے اگر چودھری برداران بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں اور ورکرز کو بے یاروومددگانہ چھوڑتے تو نتائج مختلف ہوتے پوری زندگی خواتین کو میدان سیاست سے دور رکھنے کے دعویداروں نے عمر کے آخری حصے میں اپنی فیملی کی معزز خاتون کو شکست کے خوف سے میدان میں اتاردیامسلم لیگ ق کی قیادت اگر بلدیاتی الیکشن کے سربراہان کے الیکشن میں ضلع چیئرمین کاامیدوار کسی پارٹی ورکر کونامزد کردیتے توتریسٹھ کی بجائے تریپن 53) ( ووٹ مل جاتے مگر کاکرکنوں کامورال بلند ہوجاتاجو آئند ہ الیکشن میں کامیابی کیلئے کلیدی کردار کاحامل ہوتا بلدیاتی الیکشن میں ناکامی کی ایک وجہ گذشتہ دور میں ضلع ناظم کے دفترمیں کاٹن گروپ کے دیگرعلاوہ پارٹی نمائندوں کاعملا داخلہ منوع ہونا بھی ایک اہم سبب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں جدید ٹراما سنٹر اور برن یونٹ کا جنوری کے وسط میں باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا، ہسپتالوں کی ویسٹ مینجمنٹ کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا کام بہت جلد شروع کر دیا جائیگا، نواز شریف میڈیکل کالج اپ گریڈیشن کے تحت میڈیکل بلاک کی تعمیر اپریل تک یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، ڈی او ز انصار علی ، محمد عمران، امیتاز احمد چوہدری ، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف، ٹی ایم او خرم محمود، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر ، چوہدری سلیم، خادم علی خادم و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد سرور کے زیر اہتمام تین کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونیوالے برن یونٹ کیلئے پلاسٹک سرجن اور دیگر سٹاف کی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے ،برن یونٹ میں مشینری کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کیا جائے اس مقصد کیلئے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ڈاکٹر سرور ملکر اقدامات کو حتمی شکل دیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ 12کروڑ روپے لاگت سے ماڈل ٹراما سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے منصوبے کے اخراجات سماجی شخصیت امتیاز کوثر برداشت کر رہے ہیں، ٹراما سنٹر میں تنصیب کیلئے سی ٹی سکین پہنچا دی گئی ہے نیز ایکسرے مشین بھی نصب کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر میں بجلی کے نئے کنکشن کے حصول کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ موجودہ ایمرجنسی بلاک کی جگہ کثیر المقاصد ، کثیر المنزالہ بلاک کی تعمیر کیلئے منصوبہ تیزی سے مکمل کی جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ کیلئے حکومت نے گجرات میں پلانٹ لگانے کی منظوری دیدی ہے اس مقصد کیلئے 29جنوری کو ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ ہسپتال کی بیرونی دیوار کے ساتھ کسی کو ریڑھی او ر اشتہارات لگانے کی ہرگز اجازت نہ دیں، طبی آلات کو فنکشنل رکھا جائے نیز کوئی مشین خراب ہے تو اسے فوری مرمت کرایا جائے۔ انہوںنے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی کے باہر شیڈ کی تعمیر، تزئین و آرائش کے دوران بنائے گئے ٹائلٹ بلاکس اور دیگر منصوبہ جات کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور جہاں کمی ہو اسے دور کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) کڈنی سنٹر میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 100ہوگئی ہے، ابتک 232ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں، مریضوںکے ٹیسٹوں کیلئے جدید لیب کو بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے، ا ن خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں بورڈ کے صدر میاں محمد اعجاز، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، جاوید بٹ، نواز ریحانیہ، ذیشان بٹ، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر عباس گوندل، سیکرٹری ہلال احمر نثار الدین ساجد راٹھور نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتک رجسٹرڈ ہونیوالے تمام مریضوں کے دوبارہ پرائیویٹ لیبارٹری سے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی انفکیشن نہ ہو۔ اجلاس میں کڈنی سنٹر کی بالائی منزل سروس فری ڈسپسنری کو کرایہ داری پر دینے کی بھی منظوری دیدی گئی جبکہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 3جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر کیلئے مخیر حضرات کیطرف سے15دسمبر تک 7کروڑ88لاکھ روپے سے زائد کے عطیات وصول ہو چکے ہیں اور ابتک اخراجات 7کروڑ 62لاکھ روپے ہیں، 38لاکھ روپے کیش کڈنی سنٹر کے اکاونٹ میں موجود ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ہلال احمر کیطرف سے 10لاکھ روپے، جمخانہ گجرات کی طرف سے 10لاکھ روپے، صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں اعجاز کیطرف سے دس لاکھ روپے اور چوہدری اظہر حسین کی طرف سے بھی 5لاکھ روپے کے مزید عطیات وصول ہو چکے ہیں، لیڈیز کلب بھی جلد پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیگا جبکہ جمخانہ گجرات سالانہ 20لاکھ روپے عطیہ بھی دیگا۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہلال احمر کی ملکیتی ایمبولینس کڈنی سنٹر کے سپر د کی جائے، ملازمین کی حاضری لگانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جائے نیز کڈنی سنٹر میں آپریشن تھیٹر کیلئے فوری طور پر منصوبہ بندی کی جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر کے گرائونڈ فلور اور بیسمنٹ کے کمرشل حصہ کو کرایہ داری پر دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران اور ایڈمنسٹریٹر نے کڈنی سنٹر کے امور بہتر طریقے سے چلانے کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) مسلم ممالک میں انتشار پھیلانے والی فرقہ وارانہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے سرپرستوںکا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔ مسلم دنیا کو اسلامی عسکری اتحاد کے ساتھ فکری اتحاد بھی فوری قائم کرنا ہوگا۔ برما،حلب ،کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ارض حرمین الشریفین کی سلامتی ،دفاع اور استحکام سے متعلق سپہ سالار قوم کا بیان پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کراچی کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ انوار العلوم کراچی میں ہونے والی وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔کانفرنس میں 29سے زائد مذہبی وسیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتہاپسندی ،دہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے متحد اور منظم جدوجہد کی ضرورت ہے۔ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم مارچ 2017ء کو دوسری سالانہ عالمی پیغام اسلام کانفرنس منعقد ہوگی۔جس میں مختلف اسلامی ممالک کے قائدین شریک ہوں گے۔ اعلامیہ میں حلب،برما اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی سربراہی کانفرنس اور اقوام متحدہ سے متحدہ کیا گیا کہ روس،امریکہ اور ایران کوعرب اور اسلامی ممالک میں مداخلت سے روکا جائے اور برما کی حکومت کومسلمانوں کی نسل کشی کے ہونے والے واقعات سے روکا جائے۔اعلامیہ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہکے سعودی عرب اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع ،سلامتی اور تحفظ کے واضح اعلان کا خیر مقدم کیا گیا اور کہا گیا کہ سپہ سالار قوم کا بیان پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کی ترجمانی ہے۔ اعلامیہ میں سندھ اسمبلی میں منظور کئے جانے والے اقلیتی بل میں اسلام قبول کرنے کے حوالہ سے قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے اس ترمیم کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حلب کے بعد بحرین ،یمن اور سعودی عرب میں مداخلت کی باتیں پوری امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ۔حلب،برما ،کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ مذہبی اور فرقہ وارانہ نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کا ہے۔ مسلم امہ عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے عالم اسلام کے مذہبی وسیاسی قائدین سے عالم اسلام کی صورتحال پر مشاورت شروع کی ہے اور انشاء اللہ جلس اس سلسلہ میں متفقہ لائحہ عمل اپنا یا جائے گا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کو متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کو تباہکیا جارہا ہے ۔سعودی عرب ،ترکی اور پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے داعش جیسی تنظیموں کو بنایا گیا۔ پاکستان علماء کونسل بین المسالک بین المذاہب مکالمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانا اسعد زکریا نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد ہونا چاہئے ۔پاکستان علماء کونسل مدارس،مساجد اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔سعودی عرب سے عالم اسلام کے مسلمانوں کا ایمان اور عقیدت کا رشتہ ہے اور سعودی عرب کیخلاف ہونے والی سازشیں عالم اسلام کیخلاف سازشیں ہیں۔کانفرنس سے مولانا ولی المظفر ، مولانا اللہ داد ،مولانا حماد اللہ ،مولانا قاضی احمد نورانی،مولانا سعد اللہ شفیق ،مولانا فیض نقشبندی،شعیب میمن،مولانا احسان ،مولانا عبد المجید پتافی، قاری اعظم فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔