لاہور : مسلم لیگ (ن) لاہورکی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ساجدہ وسیم ملک نے پاشا ہاوس باغبانپورلاہور میں ،قائد اعظم محمد علی جناح ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹے اور میاں نواز شریف کی تندرستی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خو شیوں میں برابر کے شریک ہیںقائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم لیڈر تھے جن کی دن رات کی انتھک محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا ۔بانی پاکستان کی عظیم خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم میں محمد نواز شریف ایک دلیر اور نڈر لیڈر ہے۔ان کی مدبرانہ سیاست اور محب وطنی کی وجہ سے آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ن لیگ نے ہمیشہ قربانیاں دینے وقالے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر لیگی کارکن ا قرا امجد ،آئشہ راشد ،روبی رفیق،آمنہ جاوید،ثمینہ نصیر ،رابعہ اصغر ،شازیہ بیگ ،شاور ملک،شکیلہ سردار کے علاوہ اور کارکنوں نے شرکت کی۔
ساجدہ وسیم ملک۔( پاکستان مسلم لیگ نجنرل سیکرٹری لاہور (یوتھ ونگ) ) sajidamalikpmlnlhr@gmail.com