ڈاکٹربٹ کاگھٹیا چہرہ بے نقاب،بچی کو گردے سے محروم کر دیا گردہ فروخت کرنے والا گروہ یا نا اہل ڈاکٹر ، سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات ڈاکٹر احسن بٹ مسیحا کے روپ میں جلاد نکلا تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) گردہ فروخت کرنے والا گروہ یا نا اہل ڈاکٹر ، سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات سرجن ڈاکٹر احسن بٹ مسیحا کے روپ میں جلاد نکلا غریب لڑکی کا گردہ ہی نکال دیا ،لواحقین انصاف کے منتظر ، تفصیلات کے مطابق سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات اور ایم ایس ڈاکٹر طا ہر زمان نیاز ی کے منظور نظر سرجن ڈاکٹر احسن بٹ مسیحا کے روپ میں جلاد نکلا۔ غریب لڑکی کا گردہ ہی نکال دیا۔ تلہ گنگ کے موضع جسیال کی رہائشی دسویں جماعت کی طلبہ نورینہ خالق کے دادا راجہ خان اور چچا زاد بھائی مدثر نواب اور والدہ نے میڈیا ٹیم کو اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی لڑکی نورینہ خالق جس کو پتے میں پتھری کی تکلیف ہے اوراس کا علاج سٹی ہسپتال میں ہو تا رہا ہے۔ علاج کے دوران ڈاکٹر سرجن احسن بٹ نے مریضہ کا آپریشن تجویز کیا اور اس کا آپریشن سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات ڈاکٹر احسن بٹ نے ہی کیا۔اور آپریشن کے بعدجس تکلیف کے علاج کیلئے آپریشن کیا گیا تھا وہ تکلیف جوں کی توں رہی جس کی وجہ سے اس کادوبارہ الٹراء سائوند ٹیسٹ تلہ گنگ سے کرایا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ مریضہ کے پتے میں پتھری تو اب بھی موجود ہے مگر مریضہ کا ایک گردہ غائب ہے جس کی تصدیق بعد ازاںاسلام آباد کے ہسپتالوں سے کیے گئے الٹراء سائونڈ اور دیگر ٹیسٹ نے بھی کی حالانکہ آپریشن سے قبل تلہ گنگ کے معروف ہسپتال القمر ہسپتا ل سے کیے گئے الٹرا سائونڈ ٹیسٹ میں یہ بات واضع تھی کہ مریضہ کے دونوں گردے اپنی صحیح اور درست حالت میں موجود ہیں ۔لواحقین نے مزید بتا یا کہ ہم نے اس واقع کی درخواست ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر طاہر زمان نیازی کو دی جس پر بارہ سے چودہ دن گزرجانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ ہم غریب لوگ ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں صرف غریب لوگ ہی علاج معا لجے کی غرض سے آتے ہیں جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایکا کر رکھا ہے اور انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں مزید والدین نے کہا کہ سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات ڈاکٹر احسن بٹ نے جان بوجھ کراپنے کسی گروہ کے ساتھ مل کرپیسے کمانے کے لیے یا اپنی نا اہلی کی وجہ سے ہماری بیٹی کا گردہ نکالا ہے جو ہماری بیٹی کو قتل کرنے کے مترادف ہے اور انسانیت اورڈاکٹری جیسے مقدس شعبے کی بھی توہین ہے اس موقع پر مریضہ لڑکی کی والدہ ،دادا اور چچا زادبھائی نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور دیگر ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے نا اہل اور ضمیر فروش ڈاکٹرز کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کر کے ان کو نشان ِ عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ڈاکٹر اس طرح کا کام کرنے کی جراء ت نہ کرے ۔ جبکہ تلہ گنگ کی عوام میںاس واقعہ کے بعدشدیدتشویس پا ئی جا تی ہے کہ کہیں ڈاکٹر گردہ فروخت کرنے والے گروہ کا حصہ تو نہیں جس نے ایک دوشیزہ کی زندگی بر باد کر دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان)سرجن ڈاکٹر احسن بٹ سے اس کیس کی با بت موقف لینے کیلئے رابطہ کر نے کی کو شش کی گئی لیکن ان کا مو با ئل بند ملا اور جبکہ سٹی ہسپتال کے فو کل پر سن سے رابطہ کر نے پر بھی ڈاکٹر سے رابطہ نہ کرا یا گیا اور نہ ہی ڈاکٹر کا نمبر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلہ گنگ (عامر نواز اعوان )سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کی جانب سے لڑکی کا گردہ نکالنے کے واقعہ کے حوالے سے تلہ گنگ کے معتبر عوامی و سما جی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا انسانیت سوز واقعہ قابلِ مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اور اس طرح کے واقعات انسانیت کی بھی توہین ہیں جس کے ذمہ دار سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کے ساتھ ساتھ ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر طاہر زمان نیازی اور دیگر افسران ہیں جو کام کرنے کو گناہ سمجھتے ہیں اور جن کی لا پرواہی اور ہسپتال کے معاملات سے عدم توجہ کی وجہ سے جرائم پیشہ گروہ اور اس طرح کے نا اہل ڈاکٹر ز کو کچھ بھی کرنے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں تعینات ڈاکٹر احسن بٹ کے حوالے سے مکمل تفتیش کی جائے کہ کہیں اس کا تعلق کسی گردہ فروخت کرنے والے گروہ سے تو نہیں اوراس واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ طاہر زمان نیازی ،سرجن ڈاکٹر احسن بٹ اور دیگر افسران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ کو نا اہل اور کام کو گناہ سمجھنے والے ڈاکٹر ز ایم ایس اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جائے تاکہ تلہ گنگ کی عوام کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے ضمیر فروشوں سے بچایا جا سکے۔