صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے

Prize Distribution Ceremony

Prize Distribution Ceremony

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا کا کہنا تھا کہ سندھ کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی دھارے میں شامل کرنے کے لئے انہیں ہر سطح پر اپنی صلاحتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا وہ قائد اعظم اسپورٹس ڈے کے موقع پر سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور ٹرافیز کے ساتھ ساتھ نقد انعامات بھی دیئے گئے ہیں۔کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ کھیل سندھ کے کھلاڑیوں کو ماہر کوچز کی نگرانی میں نہ صرف تربیت فراہم کررہا ہے بلکہ ان کو تمام تر سہولیات بھی مہیا کررہا ہے تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے قبل ازیں دو روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ قائد اعظم فیسٹیول ڈے کی تقریب تقسیم انعامات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس مرتبہ تقریب میں دلچسپی کے سبب انڈر16 بچوں کے درمیان ملی نغموں کے مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ملی نغموں کے اس میلہ کو مسکان نے لوٹ لیا۔ مسکان نے آئی ایس پی آر کا معروف نغمہ مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے گاکر شائقین کے دل جیت لئے۔ جمناسٹک کے انڈر12 کھلاڑیوں نے شائقین کے لئے بہترین کرتب کے مظاہرے کرکے ان کے دل موہ لئے۔ بعد ازاں سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا نے کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی’ ایڈمنسٹریٹر انجم حسین اور اسپورٹس ایسو سی ایشنز کے عہدیداران کے ہمراہ جمناسٹک’فٹبال گرلز’ جوڈو’ تائی کوانڈو’ ٹیبل ٹینس’ بیڈمنٹن’ رولنگ اسکیٹنگ’گدھا گاڑی ریس’سائیکل ریس و دیگر کھیلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ’ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ کھیلوں کی ایسو سی ایشنز کے عہدیداران اور محکمہ کھیل کے افسران کو سندھ کی روائتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ سیکریٹری اسپورٹس سلیم رضا نے تقریب کے بہترین انتظامات پر انجم حسین’عظیم الشان’ سکندر بخت اور محمد ہارون کے کردار کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708