مانسہرہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں 33ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی

Passing Out Parade

Passing Out Parade

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مانسہرہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں 33ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں 150 کیڈٹ پر مشتمل نوجوانوں نے ٹریننگ مکمل ، تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین پاکستان اقتصادی راہداری کونسل پاکستان و چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن سینیٹر طلحہ محمود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نے اس ٹریننگ سینٹر میں جن خطوط پر کیڈٹس کو تربیت دی گئی ہے وہ اس کو اپنی زندگی کا نصب العین بنائیںتاکہ مستقبل میں وہ کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان اس قوم کا مستقبل ہیںان کاکردار اس خطے کے امن کے لیے بہت اہم ہے۔مظلوم کا تحفظ آپ کی اولین فرائض میں شامل ہونا چاہئے۔اگر صحیح معنوں میں معاشرے کو سنوارنا ہے تو اپنے کردار سے ثابت کرنا ہوگا کہ آپ لوگ پاکستانی ہو ، اور ایک عزم اور ولولہ کے ساتھ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہو،نوجوانوں کو معاشرتی نا ہمواریوں ، معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے،نوجوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے کیونکہ انہی لوگوں نے آئندہ اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

ہماری شان ہماری عزت مملکت پاکستان سے وابستہ ہے اس ملک نے ہمیں ایک پہچان دی ، جس سے ہم پوری دنیا سے سر اٹھا کر بات کرتے ہیں،اسکی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے تاکہ دشمن ہماری دریا دلی کو کمزوری نہ سمجھے ،یہ پاکستان ان گنت اور بے شمار قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ،ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ،افسوس کے جس دو قومی نظریہ کی بنیاد پر یہ پاکستان بنا ، وہ آج قائد کے خواب کو پورا نہ کرسکا،ہمیں قوی امید ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے اباو اجداد کی قربانیوں کا کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشہ پر ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پرا بھرے گا ،پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں سینکڑوں سول و آرمی کے افراد شہید ہوئے،ہم ان شہدا کی قربانیوں پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے خون کے نذرانہ دیکر پاک دھرتی کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیا،بلاشبہ ہمارے کیڈٹس کی تربیت جن خطوط پر ہوتی ہے وہ لائق تحسین ہے،انکا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی تکیمل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ملک دشم قوتیں اسے ناکام کرنے کے لئے ہر حربے استعمال کر رہی ہیں لیکن ملک کی ترقی کا یہ منصوبہ ملکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا،انھوں نے ٹریننگ مکمل کرنے والے کیڈٹس کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے انکی مزید کامیابی کے لئے دعا کی۔

تقریب کے اختتام پر پاس آوٹ ہونے والے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی،اس موقع پر عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں،مہمان خصوصی سنیٹر طلحہ محمود نے پولیس ٹر یننگ سینٹر کے لیے اپنے ذاتی سرمائے سے ایک واٹر ٹیوب ویل اور واٹر ٹینک کاعطیہ کا اعلان کیا جس پر 10سے 15 دن میں کام شروع ہوجائے گا۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر مانسہر ہ ایس پی طارق اقبال نے تقریب آمد پر سینیٹر محمد طلحہ محمود کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038