خیرپور: ناتھن شاہ میں کنڈیچکی لنک روڈ پر پولیس مقابلے کے نتیجے میں قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب وحید چانڈیو نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ بہی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کو خیرپور ناتھن شاہ کی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف اے ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے کہنے کے مطابق ملزم وحید چانڈیو پر متعدد تھانوں میں قتل ، اغوا برائے تاوان اور دہشتگردی سمیت 9مقدمات درج ہیں۔ملزم نے 2010،2013 اور 2014 میں 4افراد کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔