بدین (عمران عباس) وٹنری ڈاکٹرز کو مستقل نا کرنے کے خلاف بدین میں پاکستان وٹنری ایسوسئیشن کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعلیٰ سندھ اور لائیو اسٹاک کے وزیر سے جائز مطالبات کو حل کرنے کے اپیل۔
سندھ بھر کے 145ڈاکٹرز کو مستقل نا کرنے کے خلاف بدین میںپاکستان وٹنری ایسوسیئشن ضلع بدین کے ڈاکٹرز نور علی سومرو، ڈاکٹر آیت اللہ جروار، ڈاکٹر عبدالغفور میمن، ڈاکٹر زین العابدین ، ڈاکٹر جمن چانڈیو، ڈاکٹر بندے علی، ڈاکٹر خلیل سومرو، ڈاکٹر مہران ، ڈاکٹر نیل، ڈاکٹر حفیظ، ڈاکٹر غلام حیدرکی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو مستقل کرنے کے علاوہ، 3000ہزار نئی اسامیوں کا اعلان ، وٹنری اسپتالوں اور سینٹرز پر قبضہ مافیا کی جانب سے کیئے گئے قبضہ کو خالی کرایا جائے اور فورٹائیر سسٹم کے تحت سینئرز کو اپ گریڈ بھی کیا جائے۔
وٹنری ڈاکٹر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی سے اپیل کی یہ ان کے جائز مطالبات کو حل کیا جائے۔