تیونس (جیوڈیسک) تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں ٹکر ہونے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تیونسی حکام کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح دارالحکومت تیونس کے جنوبی علاقہ سيدی فتح الله میں اس وقت پیش آیا تھا۔
جب ایک مسافر ٹرین پٹری کو عبور کرنے والے مسافر بس سے ٹکرا گئی اور بس کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ ابتدائی طور پر حادثے کے باعث بچہ سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ 52 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں 8 فوجی بھی شامل ہیں۔