2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن ہے : رانا راشد

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی، سیاسی وسماجی رہنما رانا راشد مہناس، وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ توانائی بحران اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کئے گئے ہیں۔

توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پاکستان بھر میں بجلی کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔ 2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان ترقی یافتہ، خوشحال اور پرامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے تین برس محنت، خدمت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں۔عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ سچ اور حق کی سیاست کے سامنے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کا پول کھل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے خدمت کے سفر میںرخنہ ڈالنے والے ان عناصر کی منفی سیاست کو دفن کر دیا ہے اور افراتفری کی سیاست کرنے والے عناصر سے لاتعلق رہ کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ارشد رضا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور پاکستان پہلے سے کہیں محفوظ ملک بن چکا ہے۔ اس موقع پر ،جنرل کونسلرز ذولفقار قریشی ،عرفان شاہ ،محمد سجاد،آصف رحمانی آپ کے ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367