بدین میں مختیار کار کے دفتر پر اینٹی کرپشن نے چھاپا مار کر اسٹیٹ مخیار کار کو گرفتار کر لیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں مختیار کار کے دفتر پر اینٹی کرپشن نے چھاپا مار کر اسٹیٹ مخیار کار کو گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن سرکل افسر اسد کورائی کےمطابق 2016 کے نویں مہینے میں پروفیسر سکندر علی میمن کی جانب سے ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس میں مختیار کار اسٹیٹ شنکر لال پر الزام تھا کہ اس نے پروفیسر سکندر علی میمن کی زمینوں کے کاغذات میں ہیرا پھیری کی ہے جس کے بعد سی اے سی کامیٹی اینٹی کرپشن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ہم نے مختیار کار آفیس میں چھاپا مارکر مختیار کار شنکرلال اور دو پٹواریوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے،دوسری جانب مختیار کار کی گرفتاری کا سن کو سرکاری دفاتر جس میں ڈی سی آفیس،محکمہ روینیو اور دیگر دفاتر شامل ہیں۔

ان کے عملےنے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگادیئے جس کے بعد سرکاری دفاتر میں آنے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔