منیلا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں دھماکے سے 33 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکا اس وقت کیا گیا جب ایک شاپنگ مال میں باکسنگ میچ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
لوگ مقابلہ دیکھنے میں مصروف تھے کہ اچانک موبائل فون کے ذریعے دھماکا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں ملوث دہشتگرد کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے جبکہ ابھی تک کسی تنظیم نے بھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ فلپائن میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر کسی عوامی مقام پر دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔