جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ طب کے حوالے سے پاکستان کی عظیم درسگاہ ہے۔ پروفیسر طارق رفیع

ANNUAL WINTER MEETING SMC ALUMNI

ANNUAL WINTER MEETING SMC ALUMNI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی شعبہ طب میں مثالی درس و تدریس کے بدولت آج پاکستان کا عظیم درسگاہ کے طور پر پہچانی جاتی ہے سندھ میڈیکل کالج اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء آج دنیا میں اپنے پیشے کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ اپنے مادر علمی کا نام بھی روش کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلباء کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام12 ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کے حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی ،پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر شہاب اللہ ،سمیرہ میاں ،ڈاکٹر سلمان لودھی ،ڈاکٹر آصف عباسی ،ڈاکٹر جمال الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر CMEپروگرام” “HEALTHY BONE HEALTHY LIFEپر ملک کے ممتاز طبی ماہرین نے لیکچر دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہا کہ اپنی مادر علمی سے محبت اور اس کی توقیر میں اضافے کے حوالے سے ایس ایم سی المنائی کی کاوشیں قابل تحسین و قابل تقلید علم ہے۔

اس موقع پر ایس ایم سی المنائی کے ٹرسٹیز پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی ،پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی اور دیگر نے کہاکہ ایس ایم سی گریجویٹ دنیا میں کہیں بھی ہوں اپنی مادر علمی کی پکار پر ہمیشہ لبیک کہتے ہیں اور انشا اللہ یہ عمل جاری رکھ کر اپنے مادر علمی کو دنیا کا عظیم درسگاہ بنا ئیں گے۔

جاری کردہ : پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی ۔ٹرسٹی
ایس ایم سی المنائی پاکستان