لاہور (جیوڈیسک) سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے آج ہفتہ کو کھلے رہیں گے جبکہ دو جنوری پیر کو بینک بند رہیں گے۔
مرکزی بینک نے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ کے روز بینکوں کی برانچیں زیادہ سے زیادہ محصولات کی فراہمی تک کھلی رکھی جائیں۔
بینک یکم جنوری بروز اتوار کو معمول کی سرکاری تعطیل اور 2جنوری بروز پیر کو بینک ہالیڈے کے سلسلہ میں بندر ہیں گے۔