جھنگ کی خبریں 31/12/2016

Press Club Award

Press Club Award

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین حضرات کی حلف برداری اور اجلاس کے انعقاد کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضروری اقدامات تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں قائم دیگر اداروں اور محکموں کے دفاتر کو یہاں سے باہر منتقل کرنے کے حوالہ سے متعلقہ افسران کونوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے اس ضمن میں ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جھنگ کا دورہ کیا ۔ انہوںنے چیئر مین ضلع کونسل کے دفتر کا معائنہ کیا اور وہاں درکارسہولیات کی فراہمی ور انکے عملہ کے دفاتر میں وائٹ واش، فرنیچر، بجلی ور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالہ ضروروی احکامات جاری کئے۔اے ڈی سی نے اس موقع پر بتایا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے بروزہفتہ 31دسمبر(آج ) حلف اٹھا کر اپنے کام کا آغاز کریں گے لہٰذاتمام متعلقہ محکمے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اپنی ذمہ امور کوفوری طور پر مکمل کریں۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے فراہم کردہ خصوصی فنڈز اور ڈی سی او غازی امان اللہ کی خصوصی کاوشوں سے دریائے جہلم کے مچھیانہ پتن کے مقام پر کشتوں کے پل پر ترقیاتی کام کو مکمل کر کے اسے ٹریفک اور عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ، اس انقلابی ترقیاتی کام کی تکمیل میں منتخب عوامی نمائندوں اور مقامی ایم پی اے میاں محمد اعظم چیلہ کی بھرپور معاونت بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ گڑھ مہاراجہ پتن کے مقام پر باقاعدہ پل کی تعمیر کے بعد وہاں سے کشتوں کے پل کا مکمل سامان اور مشینری مچھیانہ پتن پر منتقل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے وسائل فراہم کئے جسے صوبائی محکمہ شاہرات کے انجینئرز نے انتہائی کم وقت نے اس کی تنصیب کا کام مکمل کیا جبکہ اس پل تک پہنچنے کیلئے دریا ئے جہلم کے دونوں اطراف کی سٹرک ڈسٹرکٹ روڈز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مکمل کی گئی۔اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے سنیئر انجینئر غلام ذاکر سیال کی تکنیکی اور ماہرانہ سپورٹ بھی شامل حال رہی جبکہ منصوبے کی منظوری اور فنڈز کے اجراء کے حوالہ سے مقامی ایم پی اے نے اپنا پھرپور کردار ادا کیا۔دریائے جہلم کے مچھیانہ پتن کے مقام پر اس پل کی تکمیل کے باعث دونوں اطراف کی آبادیوں کیلئے چالیس کلومیٹر کا فاصلہ چند فرلانگ تک کم ہوگیا ہے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹرز کا ان علاقوں سے بھی فاصلہ انہتائی محدود ہوگیا ہے جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر ٹریفک کا دباو بھی کم ہوگیا ہے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر) تحصیل اٹھاراں ہزاری پی پی 82 کے ایم پی اے میا ںمحمد اعظم چیلہ سیال نے ریسکیو 1122 مین اسٹیشن جھنگ کا دورہ کیااورنئے انچارج ریسکیو 1122 انجینئر علی حسنین کو خوش آمدید کہا اور اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاشبہ ریسکیو 1122کی سروس کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں جائے حادثہ پر سب سے پہلے رسپانڈ کرتی ہے بلخصوص تحصیل اٹھاراں ہزاری میں کھڑی ریسکیوایمبو لینس 24گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اٹھاراں ہزاری کی عوام کو بروقت سروس فراہم کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تحصیل اٹھاراں ہزاری میں ریسکیو 1122کا باقاعدہ سب اسٹیشن بھی تعمیر ہو گا جس پر کام جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر)قو م کیلئے اس وقت جمعیت علمائے اسلام ہی روشنی کی کرن ہے،جمعیت کی بنیادمستحکم نظریے کے تحت ایک صدی قبل رکھی گئی تھی اب یہ امانت اپنی نئی نسل کودینی ہے۔ان خیالات کااظہارامیرجے یوآئی قاری محمداسلم فاروقی نے گزشتہ روزجامعہ مدرسہ فاطمتہ ا لزہرہ لیہ روڈموضع روڈوسلطان میںتحصیل عمومی کاصدسالہ یوم تاسیس کی تیاریوںکے حوالے سے میٹنگ میںاظہارخیال کررہے تھے۔اس موقع پرسرپرست اعلی قاری محمدریاض،جنرل سیکرٹری صوفی محمداسحاق،خزانچی ملک محمدشاہداقبال،جمعیت طلباء اسلام کے راہنماملک محمدعمر ریاض،حافظ ملک محمدیسین اوردیگربھی موجودتھے۔انکاکہناتھاکہ پوری دنیامیںمسلمانوںپرظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیںپاکستان میں ہرفردبے چین ہے اورقیمتی انسانی خون بیداری سے بہایاجارہاہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہمیںجمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل ا لرحمن اوردیگر مرکزی راہنمائوںپربھرپوراعتماداوریقین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر) صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ محمد یعقوب نے سینئر ترین صحافی حاجی محمد شہباز تبسم معصومی کو ان کی 60سالہ صحافتی خدمات پر پریس کلب جھنگ کا حسن کارکردگی ایوارڈ 2016بدست نومنتخب چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر خان ملنے پر انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے حاجی شہباز احمد تبسم کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صحافتی میدان میں ہمیشہ صاف ستھری اور مثبت صحافت کرتے ہوئے اپنے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حکومتی ارباب اختیار سے ان مسائل کو حل کروا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی آپ کی صحافتی خدمات جھنگ کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اللہ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطاء فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر)نو منتخب چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر خان سیال نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا درجہ رکھتے ہیں ان کے تعاون سے قدیم ضلع جھنگ کی تمام محرومیوں کو دور کرنے اور اس کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائوں گا۔انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں سالانہ محفل نعت اورجرنلسٹ ایوارڈ کی تقسیم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروازے جھنگ کے ہر شہری کے لئے بلا تفریق کھلے ہیں اور وہ حکومت سے جھنگ کے لئے بڑا ترقیاتی پیکج منظور کروانے کے لئے بھر پور جدو جہد کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد جھنگ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لیاقت علی انجم نے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل پریس کلب کی نئی ڈبل سٹوری عمارت کے لئے گرانٹ مہیا کرئے جس پر چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر خان سیال نے صحافیوں سے وعدہ کیا کہ بہت جلدپریس کلب کے لئے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ بعد ازاں نواب بابر علی سیال نے گراں قدر صحافتی خدمات سر انجام دینے والے 20 صحافیوں حاجی شہباز تبسم، حاجی فضل کریم، میاں صدیق صادق، سید قلب عباس بخاری، ریاض جاوید ، ڈاکٹر منظور احمد عابد کھرل، طاہر انجم، محمد ارشد خان، سید عدنان نور، مصعب فاروق ، آغا محمد اقبال، شیخ محمد فاروق ، اصغر بھٹی ، مرزا محمد یامین، ایس کے ندیم چوہدری ، رحم دین غوری ، مہر خالد ہرل ، شیخ توصیف حسین ، ڈاکٹر بشارت انجم اور مدثر اسماعیل بھٹی میں جرنلسٹ ایوارڈ تقسیم کئے ۔ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے ممبر پریس کلب علی احمد ملک کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔اس موقع پر منعقد ہو نے والی سالانہ محفل نعت میں ثنا ء خوان مصطفی حافظ فیاض بلوچ ، آصف حسین چشتی اور فاروق ظفر کشمیری سمیت دیگر نے نبی کریم ۖ کی شان میں گلہا ئے عقیدت پیش کیے اور آخر میں معروف ثنا ء خوان الطاف حسین شاد نے سلام پیش کیا اور دعا کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر)”محفل ذکرحبیب خدا”مورخہ31دسمبربروزہفتہ بعدازنمازظہربمقام جامع مسجدگلزارمدینہ چشتی زرعی ماڈل فارم بھکرروڈموضع ملہوآنہ موڑمیںمنعقدہورہی ہے،جسمیںحضرت مولاناعبداللہ درخواستی کے نواسے پیرسیف الرحمن درخواستی اور پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدرصاحبزادہ مولاناعثمان طارق اپناخصوصی بیان فرمائینگے،ثناء خوان مصطفیۖکیلئے عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ حافظ محمد طاہربلال چشتی آف جھنگ، قاری فیصل بلال حسان آف گوجرانوالہ بھی اپناکلام پیش کرینگے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سیف اللہ خالدچشتی نے گزشتہ روزمیڈیاکوایک پریس ریلیزمیںبتایا۔