گجرات (جی پی آئی) بادشاہی روڑ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے میئر گجرات حاجی ناصر محمود نے فون کر کے صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی کو بتایا کہ بادشاہی روڑ کی تعمیر شروع ہو گئی ہے اور وہ اس وقت لاہور میں سوئی گیس کے دفتر میں ہیں اور گیس پائپ لائن بھی منظور کروالیا ہے جواد الرحمٰن نظامی سیفی نے بتایا ہے کہ حاجی ناصر محمود نے جیسا کہاہے ویسا کیا ہے میئرکاحلف اٹھانے سے قبل جو وعدہ کیا تھا وہ حلف سے پہلے ہی پورا کردیا ہے۔نماز جمعة المبارک کے بعد بہت بڑی تعداد میں موجود نمازیوں نے حاجی ناصر محمود کے لئے حصوصی دعا کرائی گئی۔اور ملک کی ترقی اور فوج کے لئے بھی حصوصی دعا کی گئی،حکیم جواد الرحمٰن نظامی سیفی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی حاجی ناصر محمود کو نظر بد سے بچائے،جس نے اپنا وعدہ پورا کر دکھا یا ہے۔ہم حاجی ناصر محمود کے شکر گزار ہیں ۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر یہاں مسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگ کے 111ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ لاہور کے صدر میاں محمد منیر نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر رانا محمد ریاض، اشفاق فرزند بھٹی، اعجاز چودھری، شیخ عمر، نصیر احمد آرائیں، مقصود احمد، ملک نواز، سمیرا نواز، نادیہ اور میاں فاروق موجود تھے۔ میاں منیر اور دیگر رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 30دسمبر 1906ء کو مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا تھا، قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ مختلف حصوں میں بٹ گئی لیکن قائداعظم محمد علی جناح نے مسلم لیگ کو جو منشور دیا تھا اس کے نکات کو صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ہی چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی قیادت میں آگے لے کر چل رہی ہے اور یہی جماعت ہی ان کی حقیقی وارث ہے۔ پارٹی قائدین بانی ٔ پاکستان کے ارشادات کی روشنی میں پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہر مسلم لیگی جانتا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے ہمیشہ مادرِ وطن اور مسلم لیگ کو ذاتی مفادات پر مقدم رکھا ہے اور مسلم لیگیوں کے اتحاد کیلئے ہمیشہ بے لوث کوشش کی اور ایسی ہر آواز پر لبیک کہا ہے کیونکہ تمام مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے سے وہ سب سے بڑی سیاسی قوت بن جائیں گے اور قائداعظم کے پاکستان کی منزل کا حصول آسان اور قریب ہو جائے گا۔ ۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)تنظیم اسلامی گجرات سٹی کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ، امت مسلمہ کے اتحاد اور امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم کی روک تھام ناگزیر اقدامات کی طرف عوامی توجہ دلانے کے لیے گجرات سٹی کے امیر علی جنید میر کی قیادت میں کچہری چوک میں خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تنظیم اسلامی کے کارکنان نے مذہبی طبقہ علاقائی فساد کا باعث ،57 سیاسی فرقے مسلمانوں کے خاتمہ کا باعث ،حلب شام کے مسلمانوں کا ہولوکاسٹ پر انسانیت و اخلاق کے علمبردار خاموش ،یہود و نصاری اور مشرکین مسلمانوں کے ازلی دشمن لہذادوست اللہ تعالی ہی کو بنانا ہو گا ،استحکام پاکستان کی واحد بنیاد اسلامی نظام کا قیام ہے درج نعرے والے بینر زاٹھا رکھے تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی جنید میر نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ آپس کے تمام باہمی اختلافات بھلا کر عالم کفر کے خلاف اسلام کی بنیاد پر متحد ہوں شام اور دیگر مسلمان ممالک مین جاری ظلم و بر بر یت رکوا کر مسلمان حکام عالم اسلام کے جسد واحد ہونے کا ثبوت دیں اخوت و محبت اور یقین و امن کا ضامن صرف قران حکیم ہے لہذا ہمیں اس آفاقی کتاب پرعمل کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) ملک محمد زما ن اعوان، ملک محمد شر یف اعوا ن ، ملک محمد عار ف اعوا ن ، ماسٹر محمد طارق اعوان ہا ئی سکو ل دھنگ،اور ماسٹر محمد حنیف اعوان گو ر نمنٹ مڈل سکو ل گو لڑہ ہا شم کی والدہ محتر مہ رضا ئے الہی سے انتقا ل کر گئیں۔ان کی نما ز جنا زہ آ با ئی قبر ستا ن جھا نٹلہ میں ادا کر دی گئی ۔ نما ز جنا ز ہ سید عبا س حسین شا ہ آ ف شکر یلہ نے پڑ ھا ئی ۔ نما ز جناز ہ میں شر کت کر نے و ا لو ں میں حا جی دل محمد اعوا ن ، حا جی شبیر حسین اعوا ن ایم ڈ ی ملک بر ادر ز الیکٹر و نکس کھا ر یا ں ، بر یگیڈ یئر (ر) محمد اعظم ، کیپٹن محمد ذ یشا ن ، سید خا لد حسین شا ہ بخا ری ، سید ند یم حسین شا ہ ، سید صفد ر حسین شا ہ ، ملک ز ا ہد حسین اعوا ن پنڈ ی ہا شم ، ملک بشا ر ت حسین گو لڑ ہ ہا شم ، قا ری محمد اشفا ق تر یڑو نو ا لہ ،حا فظ فا ئق محمو د ، چو ہد ری محمد افضا ل پر نسپل نیشنل پبلک سکو ل آ منہ آ با د ، ملک محمد اقبا ل اعوا ن د ھنگ ، شہز ا د منو ر ایڈ وو کیٹ ، ملک شو کت حسین لمہ ، ملک محمد شفیق ، ملک نو ید ا قبا ل ، ملک یا سر رو پیر ی ، ملک عبد ا لما لک لمہ ، چو ہد ری خا لد محمو د بد ھ چک ، چو ہد ری اعجا ز احمد ڈھل ہیڈ ما سڑ ہا ئی سکو ل دھنگ ، شیخ عبد ا لجلیل ، شیخ عبد اللہ جلیل ، صو بید ا ر محمد اقبا ل جھا نٹلہ ، اظہر ا قبا ل اعوا ن ، ملک سا جد حسین اعوا ن شر یف ، طا رق مصطفی اعوا ن سمیت سینکڑو ں افر اد نے شر کت کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)ضلعی راہنما PTIمحمد الیاس چوہدری اور چوہدری محمد احمد ڈھل کی قیادت میں پارٹی کی مضبوطی اور ترویج کے لئے کام جاری ہے اپنی یونین کونسل اور دیگر علاقوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے تعلقات استعمال کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار راہنما PTIملک محمد بشارت اعوان گولڑہ ہاشم سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل بھگوال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنی استطاعت کے مطابق عوامی خدمت بھی کر رہے ہیں میں اور میرے ساتھی24گھنٹے عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ راہنما PTI محمد الیاس چوہدری اور چوہدری مختار احمد ڈھل کی قیادت میں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)ممتاز کاروباری، سیاسی سماجی شخصیت سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی بھگوال ملک آفتاب حسین اعوان لمے شریفMD الاعوان ماربلز ڈوگہ بائی پاس پنجوڑیاں نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ 2017ء کا سال پاکستان اور عوام کے خوشحال، تعمیر و ترقی اور امن کا سال بنائے اور پاکستان بھی پھر امن کا گہوارہ بنے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں 2017ء کی تلخ یادوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کے بارے میں سوچا جائے اور اس پر عمل بھی کیا جائے ہمیں بھی عہد کرنا ہوگا کہ سب اپنے اپنے حصہ کا دیا جلائیں گے اور روشنی لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)عہد کریں کہ2017ء میں پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے سرانجام دیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ2017ء کو پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے خوشیوں اور خوشحالی کا سال بنائے ان خیالات کا اظہارچوہدری افتخار منڈیر(سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی دھوریہ) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہر فرد اپنی ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرنے کا عہد کرے اور اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں نمایاں جگہ پر ہوگا۔ 2016ء کو تلخ یادیں چھوڑ کر گزر گیا 2017ء سورج کل طلوع ہوگا ہمیں چاہئے کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ملکر اور متحد ہو رک کام کریں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)2016ء تو گزر گیا حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ2017ء میں تاجر برادری کے لئے مراعات دیں تاکہ ملک کی تاجر برادری ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کر سکیں ان خیالات کا اظہارممتاز کاروباری شخصیت امتیاز عباسی(آنچل بوتیک سنٹر) نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے جا اور غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم کیا جائے اور تاجروں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس بھی ختم کئے جائیں اور تاجروں پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس بھی ختم کئے جائیں تاکہ تاجر برادری ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں آزادانہ طور پر اپنا کردارادا رکر سکیں۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)سماجی شخصیت ملک محمدرفیق ملکہ(فرانس)نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹنے سے دل جڑتے ہیں اورمعاشرے امن وسکون کے گہوارے بنتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی مخلوق سے پیارکرنے سے جہاںآپس میںمحبتیںبڑھتی ہیںوہاں خالق کائنات خوش ہوتا ہے۔رب العالمین صرف مسلمانوںکارب نہیںبلکہ وہ ہرمخلوق کارب ہے اوررحمت العالمین ۖ صرف مسلمانوںکے لئے رحمت نہیںبلکہ پوری انسانیت کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے ہیںہم ان کے پیروکارہیںاورہر قسم کی تفریق سے بالاترہوکرانسانیت کی خدمت کرنا ہمارامذہبی فریضہ ہے۔اس سے جو قلبی روحانی سکون ملتا ہے وہ مال ودولت خرچ کرکے بھی حاصل نہیںہوتا۔۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)نبی کریم ۖ کامیلاد منانے کے ساتھ ساتھ پیغام مصطفی ۖ بھی اپنانا چا ہئے۔حضور نبی کریم ۖ کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے گھرگھرمیںبے برکتی ومشکلات کاشکار ہیں۔اسوہ رسول ۖ پرعمل پیرا ہوکرتمام مشکلات سے نجات حاصل ہوسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہارقاری عبد الستار صدیقی نے انجمن طلباء اسلا م کے زیراہتمام میلاد مصطفی ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی ناظم اے ٹی آئی سید حسنین نوری،صاحبزادہ حمادالدین صدیقی،علا مہ محمدعمران کیلانی،قاری عبد المجید،سعید احمدنیازی،شبیراکرم چیمہ،اپنا عمر رضا،حافط محمدجمیل چشتی،قاری محمدوسیم،معاذاحمد،ذیشان احمدودیگر نے خطاب کیا۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ایک دور اندیش اور مدبر لیڈر تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بقا ء کے لئے اپنی جان کی بھی پروا نہ کی اور جام شہادت نوش کرلیا۔ بینظیر بھٹوشہیدمیں بے شمار قائدانہ صلاحیتیں تھیں۔پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن اپنی قائد کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اوراپنی تمام تر جہدو جہدجاری رکھیں گے۔ان خیالات کا ینگ تھنکرز کلب پاکستان کے مرکزی چیئرمین ساجد معروف خلجی نے کلب کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹوکی ٩ویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں میاں اعجازاحمد، ڈاکٹر ارسلان اختر افغانی، عبد الحمید بٹ،انجینئر نعیم قیصر نجمی، ملک نجیب اللہ خاں، اقبال سردار، پروفیسر کلیم انجم، حافظ محمد عمر، ملک قاسم نثار، ارسلان مہر، شوزب نجیب ملک، شیخ پرویز، عمران فاروق، کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)ممتاز عالم دین حافظ عباس الیاس چشتی نے کہا ہے کہ نعت رسول مقبول ۖ ہی اصل میںہمارے قلوب کومحبت مصطفی ۖ سے فروزاںکرتی ہے جوکہ ہمارے لئے باعث سعادت اورحصول برکات کاذریعہ ہے۔نعت رسول مقبول ۖ کااصل فلسفہ یہ ہے کہ ہمیںاسوہ رسول ۖ پرعمل پیرا ہوکرایک ایسے معاشرے کی تشکیل کرنا چا ہئے جوتمام انسانوںاورمذاہب کے لئے ایک راحت وسکوں کی آرامگاہ ہو۔وہ الفارابی ماڈل ہائی سکول قدرت آبادمیںمحفل نعت ۖ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صدارت ڈائریکٹر سکول ارشاد علی نے کی۔اس موقع پرامیر جماعت اسلا می وزیرآبادصابر حسین بٹ،صوفی ریاست علی ،سجاد احمدمدنی،ندیم صادق تارڑ،مس صباء امجد مہمانان خصو صی تھے۔صابر بٹ نے کہا کہ نعت ہمارے دلوںکومحبت رسول ۖ سے فروزاںکرتی ہے۔درودوسلام پڑھنے سے رحمت وبرکت کانزول ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کابہترین ذریعہ سیرت طیبہ پر عمل ہے۔پرنسپل محمدشہزاد،ساجد علی،حافظ احسان اللہ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پرپویزشن ہولڈرزمیںانعامات نقد وشیلڈز تقسیم کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اسلامی مکاتب فکر کے درمیان مشترکات کی بنیاد پر وحدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے آئمہ معصومین نے اختلافی امور کو اچھالنے سے پرہیز کیا ہے۔جسے ولی امرالمسلمین رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جاری رکھا اوراتحا د ووحدت کے لئے عملی اقدامات بھی کئے۔حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے اسلامی تعلیمات میں واقع ہونے والے انحرافات،کجی کو دور کرنے کی کوشش کی۔تفسیر قرآن اور احادیث پیغمبر میں کی جانے والی تحریف و جعلسازی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے۔خدا کا انکار کرنے والے ملحدین ،دہریوں اوراپنے ماننے والے غالیوں کا علمی مقابلہ کیا۔علی مسجدحوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹائون میں خطبہ جمعہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ جب امام جعفر صادق سے مسئلہ خلافت کے بارے پوچھا گیا تو فرمایا” علمہا عند ربی لایضل ولا ینسیٰ” سب اللہ کے سامنے ہے،قیامت کے دن فیصلہ ہو جائے گا۔رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امام ششم کی بصیرت سے درس لیتے ہوئے فرمایا ہے کہ تمام مسلمانوں کا حضرت علی کی امامت پر اتفاق ہے،اسی کو بنیاد بنا کر وحدت کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کو ا مام جعفر صادق علیہ السلام سے منسوب کرنے کی وجہ چھٹے تاجدار امامت کو دین پھیلانے کی زیادہ فرصت اور امن میسر آنا ہے، اسی لئے اس مسلک کو مکتب جعفری یا فقہ جعفری بھی کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ممتاز علماء اعتراف کرتے ہیں کہاہلسنت کے چار مشہور اماموں میںسے دو امام جعفر صادق کے شاگرد اور دیگر دو ان کے شاگردوں کے شاگرد ہیں،نیز ان چاروں کا اس امام سے کوئی تقابل نہیں کیونکہ امام جعفر کا علم حقیقی ہے۔آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ خاتم الانبیارسول اکرمۖ کے چھٹے جانشین حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے اسلامی تعلیمات میں واقع ہونے والے انحرافات،کجی کو دور کرنے کی کوشش کی۔تفسیر قرآن اور احادیث پیغمبر میں کی جانے والی تحریف و جعلسازی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے۔خدا کا انکار کرنے والے ملحدین ،دہریوں کا علمی مقابلہ کیا۔اپنے ماننے والے غالیوں کا مقابلہ کیا۔انحرافی مکاتب کی صریح نفی کرتے ہوئے فقط اسلام کی عظمت کو ثابت کیا اور اسے نجات دہندہ قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ خدا کا انکار کرنے والے اس زمانے کے مشہور زندیق ابوشاکر دیصانی نے جب اللہ تعالیٰ کے وجود کے بارے اعتراض کیاتو آپ نے اسے سمجھانے کے لئے خالق کائنات کی ایک چھوٹی سی تخلیق انڈے کی مثال دی کہ اس چھوٹے سے وجود میں سونے اور چاندی کے دو دریا بہہ رہے ہیں مگر آپس میں ملتے بھی نہیں۔امام کے انداز استدلال سے ابوشاکر متحیر رہ گیا اور اسلام قبول کیا۔ان کا کہنا تھاکہ حضرت امام ابو حنیفہ کے فرامین و مسائل تالیف کرنے والے مشہور عالم سفیان ثوری نے ایک مرتبہ امام کے قیمتی لباس پہ اعتراض کرتے ہوئے اسے سیرت علی کے خلاف قرار دیا تو فرمایا اس دورمیں مسلمانوں کی حالت کمزور تھی۔علی علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ چاہیں تو بہترین لباس زیب تن کریں اور بہترین غذا کھائیں لیکن چونکہ عام آدمی کو یہ چیزیں میسر نہیں لہٰذا نہات معمولی لباس اور عام و سادہ غذاپر اکتفا فرماتے تھے۔اس کے بعد امام جعفر صادق نے اپنے پیراہن مبارک کے بٹن کھول کر اندر عام لباس دکھایااور جب سفیان ثوری کے بٹن کھولے تو اندر قیمتی لباس پہنا ہواتھا۔امام نے آیت قرآنی سے واضح فرمایا کہ اچھے لباس اور عمدہ غذا سے اللہ نے منع نہیں فرمایا۔اس فرزند رسولۖنے اپنے شاگردان اور دیگر مسلمانوں کی تربیت میں اخلاقیات کی بہت تاکید فرمائی جن میں سے یہ چار نصیحتیں بھی ہیں: نرمی سے پیش آئو، سلام میں پہل کرو،محفل،مجلس میں جہاں جگہ ملے بیٹھ جائو،تکبر سے اجتناب کرو۔امام نے مزید فرمایا : اس سے حسد مت کرو جس کی لوگ تقویٰ کی بنا پر عزت کرتے ہیں۔نیزاپنے پیروکاروں کے لئے آپ کا یہ فرمان بھی ہے کہ پرہیزگاری اختیار کریں، سچ بولیں ،امانت اداکریں،لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔امام جمعہ علی مسجد نے کہا کہ امام جعفر صادق کی درس گاہ میں ہر مذہب،مسلک،رنگ و نسل کے لوگ تھے۔ مسلمان، غیر مسلم،دہریے سبھی استفادہ کرتے تھے۔افریقہ یورپ،ترکی،ہند اور سندھ کے طلباء بھی تھے جن کے نام ذکر کئے گئے ہیں۔درس کا طریقہ یہ تھا کہ جو بیان فرماتے اس پر غور و فکر کی دعوت دیتے اور سوال کرنے کی تشویق فرماتے۔مکالمہ اور بحث سے قائل کرتے لیکن منوانے پر اصرار نہ فرماتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ فیصل آباد(جی پی آئی)نیو ایئر نائٹ منانا اسلامی تعلیمات کیخلاف ہے ۔والدین نوجوان نسل کو بے راہ روی سے روکے اور نئی نسل کو دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے بھی روشناس کروائیں ۔نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سڑکوں ،گلیوں اور بازاروں میں بھنگڑا ڈالنا ،ہوائی فائرنگ کرنا ،ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر ،شراب نوشی اور ناچ گانے کو فروغ دینا اس کی اسلام قتعاً اجازت نہیں دیتا۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اس ملک میں اسلامی روایات کو برقرار رکھنا اور غیروں کے تہواروں سے اپنے آپ کو بچانا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے حکومت سے اور خاص طور پر فیصل آباد پولیس کے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو ایئر نائٹ منانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے خاص طور پر بڑے ہوٹلوں اور چناب کلب کے عیاش ممبران پر کڑی نگاہ رکھی جائے بعض نوجوان منچلے شر پسند عناسر شراب پی کر سڑکوں اور گلیوں ،مارکیٹ میں بھنگڑا ڈالتے ہیں اور ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کے بھی مرتکب ہوتے ہیں ایسے لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف با مطابق قانون مقدمات کا اندراج کر کے انہیں پابند سلاسل کیا جائے یکم محرم نئے سال کا آغاز ہوتا ہے اور امت مسلمہ بھی یکم محرم کو اسلامی سال نو کی ایک دوسرے کو مبارکباد دیں اور اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمان سال بھر کا حساب و کتاب قمری حساب سے کرتے ہیں غیر مسلموں کی پیروی کرنا مسلمانوں کو زیب نہیں دیتا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند میں مسلمانان تحریک آزادی کی وارث جماعت مسلم لیگ کے (110 )یوم تاسیس کے موقع پر مسلم لیگ ہائوس میں کیک کاٹا گیا ، اس تقریب کی صدارت مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں محمد منیر نے کی اور تقریب میں پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت کارکنان ، رانا محمد ریاض ، اشفاق فرزند بھٹی ، اعجاز چوہدری ، شیخ عمر ،نصیر احمد آرائیں ،مقصود احمد ،ملک نواز ، سمیرا نواز ،نادیہ اور میاں فاروق نے شرکت کی ،اس موقع پر میاں محمد منیر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ وہ مسلم لیگ ہے جسکی صدارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے بے راہ روا مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے ہندئوں اور انگریزوں کی رکاوٹوں کے باوجود بھی نیا ملک پاکستان قائم کرکے مسلمانان ہند کی زندگیاں ،عزتیں اور عظمتیں محفوظ کردیں تھیں ، انہوں نے کہا ہے کہ اس مسلم لیگ کی باگ ڈور آج چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کررہے ہیں مسلم لیگ کے خاموش اور نظریاتی کارکن پارٹی میں شامل ہو کر اعلیٰ قیادت کو مضبوط بنائیں اور ملک کی سیاسی صفوں میں گھوس بیٹھیے ملک دشمن عناصر کو شکست دیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے مولانا فضل الرحمان کے نیشنل ایکشن پلان کے بعد فوجی عدالتوں کے خلاف بیان کو میاں نواز شریف کی ترجمانی قراردیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، وہ قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گی۔ آستانہ عالیہ حسینی سرکار ملتان روڈ پر مریدوں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھی دہشت گردوں کی فوج کے ہاتھوں ہلاکت پر بہت افسردہ اور پریشان ہیں ، اس لئے وزیر اعظم کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے فضا ہموار کررہے ہیں، تاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آپریشن سے بچ سکیں۔ا نہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کی پھانسی کے پروانوں پر دستخط کرکے باور کروایا ہے کہ فوج اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں، خانقاہوں اورگرجا گھروں پر حملے کرکے عوام کو قتل کیا،خارجی دہشت گردوں کی فوجی عدالتوں کے ہاتھوں خاتمے پر مولانا فضل الرحمان کے بین قوم کو سنائی دے رہے ہیں، محبت وطن قوتوں اور فوجی اداروں کو بھی سمجھ لینے چاہیں اور انہیں دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر مقدمہ درج کرکے قرارواقعی سزا دینی چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی)رحیم یار خان میں خود کش حملے کی کوشش قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ بے گناہ انسانیت، مساجد ومدارساور عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے ملک وملت اور انسانیت کے دشمن ہیں۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا ایوب صفدر،مولانا زاہد محمود قاسمی ،مولانا اسد اللہ فاروق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد ہونا چاہئے۔ قومی ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشت گرد اور انتہاپسند قوتوں کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرپرستی میں افغانستان میں بیٹھے دہشت گرد پاکستان میں خود کش حملے اور دھماکے کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایسے عناصر کیخلاف قوم کو متحد اور منظم ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل دہشت گردی اور انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے مالی سالی 2016-17کی پہلی سہ ماہی پر معاشی جائزہ رپورٹ جا ری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی برآمدات بڑی تیزی سے زوال پذیر ہیں اور دن بدن ان کی تنزلی میں تیزی آ رہی ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کو برآمدات کی تنزلی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہو نگے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے جو مشینری درآمد کی جار ی ہے اس کی وجہ سے پاکستان کی درآمدات میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ۔ آئی پی آر رپورٹ کے مطابق2014-15 میں برآمدات 8 فیصد کے حساب سے گر رہی تھیں۔2015-16میں تنزلی کا یہ سلسلہ 12.5 فیصد تک پہنچ گیا اور اب پھر 2016-17کی پہلی سہ ماہی برآمدات 9فیصد تک گر چکی ہیں جبکہ اسی دوران ملک کی درآمدات میں 10فیصد تک اضافہ ہوا اور اس طرح مالی خسارہ 29فیصد تک پہنچ چکا ہے لہذا رپورٹ میں اس چیز کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو سال کے آخر میں بیرون ملک سے بھیجی جانے والی رقوم میں بھی کمی آنا شروع ہو جائیگی ۔آئی پی آر رپورٹ کے مطابق زرعی پیداوار جو پچھلے سال زوال کا شکار تھی اب اس میں بہتری آئی ہے ۔ کپاس کی پیداوار جو کہ 30فیصد تک نیچے گرچکی تھی اب یہ 18فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے تاہم2016-17کیلئے شرح نمو کا مقرر کردہ ہدف 5.9فیصد پہلی سہ ماہی میں 2.3فیصد تک ہے اس کی بنیادی وجہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں کمی ہے ۔جہاں تک ٹیکس کی وصولی کا تعلق ہے اس میں کافی بہتری آئی ہے جو کہ 4فیصد کے حساب سے آگے بڑھ رہی ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو رواں سال میں ٹیکس کی وصولیاں 20فیصد تک بڑھ جائینگی ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اخراجات بھی اپنی حدود کے اندر ہیںاس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سالوں میں ملک کے اندر پیدواری صلاحیت اور انفرا سٹرکچرمیں بہتری آئے گی جس کے اہم وجہ اقتصادی راہدری منصوبہ ہے تاہم ملک کے اندر ریسرچ اینڈ ڈو یلپمنٹ کے علاوہ ہنر مند افراد پیدا کرنے کی فوری اور اشد ضرورت ہے نیز ملک کے اندر سماجی کمی کو پورا کر کے فیکٹریوں کیلئے بہترین کارکن اور دفتروں میں بہترین آفیسرز تعینات کر کے حالات کو یکسر بدلہ جا سکتا ہے کیونکہ پاکستان کے اندر بہترین افرادی قوت موجود ہے لیکن اس سے استفادہ حاصل نہیں کیا جا رہا اگر اس افرادی قوت کو پالش کر کے کام میں لایا جائے تو نہ صرف ملک ترقی کریگا بلکہ غربت بھی ختم ہو جائیگی ۔جہاں تک بچت اور سرمایہ کاری کا تعلق ہے آئی پی آر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ان میں بھی کوئی خاص بہتری نہیں آئی پچھلے سال بھی جی ڈی پی کی شرح کو کم سطح پر رکھنے میں ان شعبوں کا اہم کردار تھا لہذا حکومت کو چاہیے کہ بچت کے منفی رحجان کو کم کرے۔ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ملک کے اندر پائیدار ترقی اس وقت ممکن ہو سکتی ہے جب انفراسٹرکچر میں بہتری ،صنعتی پیداوار میں اضافہ اور زرعی پیداوار میں بہتری لائی جائیگی ۔لہذا حکومت کیلئے ضروری ہے کہ پولیٹیکل اکانومی کا از سر نو جائزہ لے کیونکہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے خسارہ میں اضافہ رہا اور پبلک انوسٹمنٹ میں کمی ہو رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدرعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ذوالفقار حیدر نے سپریم کورٹ کے 18۔ نومبر 2014ء کے فیصلے کی روشنی میں تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی وطن عزیز میں اتحاد و وحدت اور صلح کا نام ہے۔جن کی جدوجہد پرامن معاشرے اور اسلام کے عادلانہ نظام کا قیام ہے۔ ان کاکسی بازاری دہشت گرد گرو ہ کے سرغنے سے تقابل قابل مذمت ہونے کے ساتھ اتحاد امت کی نفی اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔ سید وزارت نقوی مرحو م کے چہلم کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے افسوس کا اظہار کیا کہ جنگ میڈیا گروپ کچھ عرصے سے دہشت گردوں کی ترجمانی اور ملت تشیع کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث چلا آرہا ہے۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلعت حسین کے پروگرام کے ذریعے تکفیری دہشت گرد گروہ کے سرغنے کو مکتب اہل بیت کے خلاف بکواسات کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ جبکہ ابھی دہشت گردوں کی ترجمانی کی نمک حلالی اسی میڈیاگروپ کے صحافی سلیم صافی نے تحریک جعفریہ کے بارے میں من گھڑت الزامات لگا کر کی ہے۔جس سے ان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ کس حدتک دہشت گردوں کے سہولت کار اور فوج کے ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کے خاتمے سے پریشان ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ تحریک جعفریہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کی بانی اور قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی داعی ہیں، جنہوں نے دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث مکاتب فکر کے اکابرین کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اتحاد امت کا پیغام دے کرثابت کیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اور تعلیمات محمدی کا فروغ تبلیغ کے ذریعے ہوتا ہے، بندوق سے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ پر پابندی ایک دہشت گرد گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کے لئے لگائی گئی۔ جسے ایم ایم اے کی جماعتوں نے مسترد کرکے واضح کیا کہ ٹی جے پی کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، پابندی کو واپس لیا جائے۔ ان کا کہنا تھاکہ قائد ملت اسلامیہ علامہ ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں دہشت گردی میں شہید ہونے والے مکتب اہل بیت کے پیروکاروںکی لاشیں اٹھائیں مگر کسی مکتب کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کی اور نہ ہی کسی کی تکفیر کی اجازت دی ، بلکہ جنازوں پر کھڑے ہوکر امن کا درس دیتے رہے۔اسی وجہ سے پاکستان میں فرقہ واریت پیدا نہیں ہوئی، جبکہ کچھ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ دہشت گردی پھیلاتے رہے اور بے گناہوں کو شہید کرتے رہے،وہ باری باری اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ قائد ملت اسلامیہ واضح کرتے رہے کہ دہشت گردی کو روکو مگر نہیں روکا گیا۔ اب جبکہ قائد محبوب علامہ ساجد علی نقوی کی درخواست پر سپریم کورٹ اپنے 18۔ نومبر 2014ء کے فیصلے میں ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے دور آمریت کے شاہی فرمان کو مسترد کرکے تحریک جعفریہ کو بحال کرنے کا حکم دے چکی ہے، مگر وزارت داخلہ پھر مصلحتوں کا شکار ہوکر ابھی تک تحریک جعفریہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہی۔ اور سلیم صافی جیسے بکاو مال اور صحافیوں کے نام پر بدنما داغ ایک دہشت گرد گروہ کی محبت میں ان کی وکالت کرنے کے لئے تحریک جعفریہ کافرقہ واریت اور عسکریت پسندی سے تعلق جوڑ کر در اصل نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں مگر ہمیں امید ہے کہ فوج اس کی اجازت نہیں دے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایت پرآواراگرداور مشتبہ یعنی زیردفعہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت پچھلے ہفتہ کیدوران 444افراد کیخلاف کاروائی کی گئی کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی112افراد کیخلاف چالان ،ڈرائیونگ کے دیگر اصولوں کیخلاف ورزی کے پاداش میں کالے شیشوں والے 43گاڑی مالکان ،320بلانمبر ،115موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت22ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے خصوصی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ضلع سوات بھر میں دیگر علاقوں سے آئے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے آوارا گرد اور مشتبہ یعنی زیردفعہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت پچھلے ہفتہ کیدوران 444افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کئے ہیں ،اسی طرح کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے112افراد کیخلاف چالان کیا ہے ،ڈرائیونگ کے دیگر اصولوں کے خلاف ورزی کے پاداش میں کالے شیشوں والے 43گاڑی مالکان ،320بلانمبر ،115موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت 22ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کی ہے ،اس کے علاوہ قانون کرایہ داران کیخلاف ورزی کرتے ہوئے 35مقدمات ,جبکہ قانون SVEPکیخلاف ورزی کرتے ہوئے 09مقدمات درج کئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوات(جی پی آئی)پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے اپنی یونٹ 34اے کے ملاکنڈ کا الوداعی دورہ کیا ، انہوں نے ملاکنڈ میں اپنی یونٹ کے افسران اور جوانوں سے الوداعی ملاقات کی اور اُن کے ساتھ کھانا بھی کھا یا، بعدازاں انہوں نے سوات کے سینئر صحافیوں فیاض ظفر ،سیدشہاب الدین،شیرین ذادہ،محبوب علی، سلیم اطہر اور سعید الرحمن سے بھی الوداعی ملاقات کی اور سوات میں قیام امن اور بحالی کے لئے سوات کے صحافیوں کے کردار کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ اُن کو اس بات کی سب سے ذیادہ خوشی ہے کہ پاکستان اور سوات میں امن قائم ہوچکا ہے اور زندگی رواں دواں ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات اُن کا دوسرا گھر ہے اور سوات و ملاکنڈ ڈویژن میں دوران ڈیوٹی یہاں کے عوام نے اُن کو بہت محبت دی اور یہاں کے لوگوں کی حمایت اور محبت کی وجہ سے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن قائم ہوا اور دعا ہے کہ سوات اور پاکستان میں یہ امن قائم و دائم رہے ،اس موقع پر سینئر صحافیوں نے جنرل اشفاق ندیم کو سوات کی روایتی چادر اور ٹوپی پہنائی۔