کراچی : اخلاق حسنہ کو عام کرنا بھی دین اسلام کا حصہ ہے، آج کے نوجوانوں کو بے حیائی اور فحاشی سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ پیغمبر علیہ السلام کی سیرت کو اپنایا جائے۔ دوسروں کے دکھ و تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھنا بھی سیرت رسول ۖ کا حصہ ہے۔ شام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستانی حکومت اہل اسلام پر ہونے والے ظلم پر اپنے ہونٹ سی کر جی رہی ہے ، پاکستان شام اور برما میں مسلم نسل کشی کو رکوانے میں کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم مالیات ملک اشتیاق ، معاون ناظم عافیت صدیقی ، ناظم نشرواشاعت محمد عادل ، غربی زون کے ناظم عمومی عبد القدیر ، شمالی زون کے ناظم اطلاعات محمد نوید ، سینٹرل زون کے ناظم ضرار رحمانی و دیگر نے MSO غربی ، شمالی اور سینٹرل زون کے زیر اہتمام سیرت النبی ۖ کے عنوان پر منعقد کئے گئے تقریری مقابلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا بھی سیرت رسول ۖ کا حصہ ہے ، مسلم حکمران شام ، برما اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ، دنیا بھر میں جاری اسلام دشنی کے خلاف آواز نہ اٹھا کر حکمران ٹولہ کس طاغوتی قوت کو خوش کر رہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری مسلم کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ تشویش ناک ہے ، مسلم حکمرانوں نے مل کر کردار ادانہ کیا تو آنے والے وقتوں میں یہ آگ دوسرے اسلامی ممالک کو بھی لپیٹ میں لے گی ۔اس موقع پر MSO کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، مقابلے میں پوزیشن لینے والے کارکنان کو انعامات ، شیلڈز اور گولڈ میڈل بھی دئیے گئے جبکہ آل کراچی فائنل تقریری مقابلے کے لیے بھی پوزیشن ہولڈرز کو منتخب کیا گیا۔ جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0308-2704815