کراچی: ممتاز عالم دین علامہ ابرا ر احمد رحمانی نے کہاکہ ایمان کی تکمیل عقشق مصطفی ۖ ہے سیر ت مصطفیۖ پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی کو بہتر راہ پر ڈال سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام محفل ذکر مصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،ایم پی اے عامر معین پیرزادہ سمیت دیگر علماء اکرام نے بھی اپنے خطاب میں ذکر مصطفیۖ پر تفصیلی سے روشنی ڈالی محفل میں ملک کے ممتاز و معروف ثناء خوان الحاج صدیق اسماعیل ،محمد راشد اعظم ،سائیں صغیر ،خاور نقشبندی اور دیگر نے اپنی پر سوز آواز میں گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو پر نور بنا دیا محفل ذکر مصطفیۖ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابرار احمد رحمانی نے مزید کہاکہ محبت مصطفی ۖ مسلمانوں کا سرمایہ حیات ہے اللہ تعالیٰ مصطفیۖ سے ہمارے عشق کو تا قیامت سلامت رکھے۔
محفل ذکر مصطفی ۖ کا انعقاد اور اس میں شریک بندوں کا شمار اللہ اور اس کے حبیب مصطفیۖ کے نیک اور پیاروں میں ہوتا انہوں نے کہاکہ محبوب ۖ کی محفل سجانے والوں اور اس میں شرکت کرنے والوں اللہ تعالیٰ ہر بحران اور مصیبتوں سے محفوظ فرمائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور رکن صوبائی اسمبلی عامر معین پیرزادہ نے کہاکہ سیرت طیبہ ۖ ہمیں ہر دور میں رہنمائی فراہم کرتی ہے معاشرے میں سدھار کے لئے ہمیں سیرت طیبہ ۖ کو اپنی زندگی کا اصول بنا نے ہو گا۔
محفل سے خطاب میں دیگر علماء اکرام نے سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور پر نور محفل سجانے پر بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا اور اُن کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے ساتھ انہیں ایسی مزید تقریبات کے انعقاد کی توفیق عطاء فرمائے ۔ محفل کے اختتام پر علامہ مفتی سید راشد رضوی نے رقت آمیز دعاکی ملک کی ترقی اور خوشحالی اور بحرانوں سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔