خوش آمدید دو ہزار سترہ، نیوزی لینڈ، روس اور سڈنی میں نئے سال کا آغاز

2017 Celebration in New Zealand

2017 Celebration in New Zealand

آکلینڈ (جیوڈیسک) دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے شہری سب سے پہلے 2017 میں داخل ہوئے۔ آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی نے جشن کا مزہ دوبالا کر دیا۔ روس میں بھی نئے سال کی آمد کی بھر پور خوشی منائی گئی۔

ماسکو میں آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر ایک سوتیس فٹ بلند پول پر روایتی بال روشن کرنے کا فائنل ٹیسٹ ہوا۔ تقریباَ دس لاکھ افراد ٹائم اسکوائر پر جمع ہو کر نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔

رومانیہ میں نئے سال کی آمد سے ایک روز پہلے بیئر ڈانس کا اہتمام کیا گیا۔ سیکڑوں افراد نے ریچھ کی کھال پہنے ڈانس کیا۔ یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ریچھ ڈانس سے نیا سال بلاؤں سے دور رکھتا ہے۔