کراچی : س …آپ کا نام ،پیار کا نام ج ..۔نایاب جیلانی، پیار کے نام بہت سے ہیں اتنے کہ فہرست طویل یو جائے گی امی کی اکلوتی بیٹی ہوں زیادہ سے زیادہ نام رکھکر باقی بیٹوں کی کمی پوری کی ،گھر میں فیملی میں سب مجھے بجیا کے نام سے جانتے تھے یہی نام فیملی میں میری پہچان کی وجہ ہے حتیٰ کہ زوہا نے بھی کبھی مما نہیں کہا وہ بھی مجھے بجیا کے نام سے پکارتی ہے۔س س .تاریخ پیدائشج ..میں 10 ایپریل کو بروز سوموار سرگودھا میں پیدا ہوئی میرا اسٹار حمل ہے ،اس ستارے کی ساری خوبیاں اور خامیاں بددرجہ مجھ میں موجود ہیں۔
تعلیم کہاں تک حاصل کی ،میں نے اسلامیک اسٹڈیز میں ماسٹر کیا ہے میرے ابو پڑھے لکھے انسان ہیں اور بہت روشن خیال ہیں میری امی اسٹینٹ ایجوکیشن آفیسر ہیں ابو ایک زمیدار تھے تاہم میری کامیابی کے پیچھے امی ابو دونوں کا ہاتھ ہے جب بھی میں لکھنے میں ریسٹ لیتی ہوں ابو مجھ سے پوچھتے ہیں تم نے اس ماہ ڈائجسٹ میں کیوں نہیں لکھا میں اپنے ابو کے لئے فخر کا باعث ہوں وہ بہت فخر سے اپنے احباب میں میرا تعارف کرواتے ہیں لکھنے کا شوق کب سے ہے ،لکھنا میرا شوق ہے بچپن کا شوق اس شوق کی نہ انتہا یے نہ حد میں لکھے بنا نہیں رہ سکتی لکھنا میرا نشہ ہے نہ لکھو ں تو نشی ٹوٹنے لگتا ہے امی کو شروع سے ادب سے دلچسپی تھی میں نے اپنے تحریری سفر کی ابتدا کرن ڈائجسٹ سے کی تھی بے شمار ناول افسانے اور سلسلے وار ناول لکھ چکی ہوں۔
س ۔آپکی وجہ شہرت ، ج ..میری شہرت کا باعث ناول طلوع سحر تھا اس ناول کو بہت پزیرائی ملی اور اس ناول کی دور دور تک دھوم مچ گئی ۔بچپن کیسا گزرا ۔میرا بچپن بہت یادگار تھا بچپن ہی سے میں نے سب عزیزوں محبتیں سمیٹی ہیں ،ہر جگہ پزیرائی ملی اس لحاظ سے میری قسمت کا ستارہ بہت بلند ہے۔
۔س .مخلص کون ہوتے ہیں اپنے یا پرائے ج ..،میراستاد دوست احباب سب مجھے چاہتے ہیں میں اپنی عمر سے بڑی کے لوگوں سے دوستی کرنا پسند کرتی ہوں ایسے لوگ میرے میٹل لیول کو اپروچ کرتے ہیں فطری طور پر بے حد شوخ محبت رکھتی ہوں اپنی سنجیدہ تحریر سے بلکل مختلف ۔ س ..فارغ وقت میں کیا کرتی ہیں۔
ج .. فالتو وقت بہت کم ملتا ہے بہت بزی لائف ہے میری گھومنے پھرنے نکل جاتی ہوں ہر ناول کے بعد تفریح ضروری ہے
س . ناشتہ کھانا کس کے ہاتھ کا پسند ہے ج .. مجھے کانٹیننل فوڈ پسند ہیں لیکن میں بہت خوش خوراک نہیں ہوں اتنا کھاتی ہوں جو جینے کے ضروری ہےاپنے ابی جی کے ہاتھ کا کھانا پسند ہے
س ۔آپ کا سب سے بہترین دوست ج .. ،مخلص دوست نصیب سے ملتے ہیں اور میں اس معاملے میں اتنی با نصیب نہیں ہوں مجھے عموماً ایسے لوگ ملے جو مفاد پرستی میں کسی بھی رشتے کو سمجھنے والے نہیں تھے اپنا فائدہ جن کی پہلی ترجیح تھا س ۔ غصہ کب آتا ہے ج ..،اپنی جزباتیت پر دکھ اور افسوس ہوتا ہے غصہ بھی اسی بات پر آتا ہے بہت جلد باز ہوں غصے میں کھانا چھوڑ دیتی ہوں۔
س .. کون سی بات آپ کا موڈ بحال کردیتی ہے ، ج ..شاپنگ اور تفریح میرا موڈ بحال کر دیتی ہے یا اپنی لکھی ہوئی تحریر دیکھ کر غصہ جاتا رہتا ہے۔ ْ س .۔سیاست سے دلچسپی ہے ، ج ..بس ٹاک شوز تک دلچسپی ہے عمران خان اپنی سچائی کی وجہ سے پسند ہے۔
س .. انٹرنیٹ فیس بک سے دلچسپی ہے ج ..فیس بک انٹرنیٹ کی دنیا لکھاری کو قاری سے جوڑے رکھتی ہے اب خط کتابت کا دور نہیں ایڈوانس ٹیکنالوجی نے فاصلوں کو مٹا دیا ہے س ۔کس چیز سے ڈر لگتا ہے
ج ..،مجھے اس چیز سے ڈر لگتا ہے کہ کوئی میرے بارے میں غلط گمان نہ کرے ،میرے بارے میں غلط نہ سوچے میری نیت پہ شک نہ کرے ۔آپ کی اچھی عادت اچھی عادت ہے کہ میں دل میں کینہ نہیں رکھتی جو مجھ سے ناراض ہوتا ہے میں اسے از خود منا لیتی ہوں اور کسی کو اپنی وجہ سے خفا نہیں کرتی۔
۔س .آپ کی بری عادت ج ..میری بری عادت ہے کہ ہر ایک پہ جلد اعتبار کر لیتی ہوں جو مجھے نقصان پہنچاتا ہے بہت جلد بد گمان بھی ہو جاتی ہوں ایک بری عادت یہ ہے کہ بے یقینی کا شکار ہوں۔
س .. ۔شدید بھوک میں آپ کا رد عمل ، جو ملے کھا لیتی ہوں ،ویسے بہت نخریلی ہوں س . ۔پسندیدہ گلوکار ،شاعر ،ادیب ج .۔راحت فتح علی خان کی گلوکاری پسند ہے ،پروین شاکر کو پڑھنا اچھا لگتا ہے ،اشفاق احمد کی دانائی بھری باتیں دل پر اثر کرتی ہیں س ..شہر کون سا پسند ہے ، ج ..مجھے سرگودھا سے محبت ہے کوئی جگہ اپنے شہر اور گھر سے اچھی نہی..
س ..کس جگہ یا ریسٹورنٹ کا کھانا پسند ہے ج ..،کیور کا کھانا پسند ہے جو لوگ سرگودھا کو ویلیج کہتے ہیں ان کو دعوت ہے آکے سرگودھا دیکھیں یہ شاہنوں کا ہی نہیں زمیداروں کا مشہور شہر ہے س ..۔ کسی جزیرے پر بھیجا جائے تو کسے ساتھ لے جائیں گی ج ..تنہا جزیرے پر جانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا امی ساتھ لے جاؤں گی .. ج . اس ..گر آپ کو پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو تو پہلا کام لائٹ کے مسئلے کو حل کروں گی جب سے آنکھیں کھولیں ہیں اندھیرے میں ڈوبا ہوا پاکستان دیکھا ہے۔