عوام کو بلدیات مسائل سے نجات اور بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی کا عزم

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی: بلدیہ کورنگی میں 100 روزہ عوامی خدمت مہم کے حوالے سے شاہ فیصل، ملیر ماڈل کالونی، کورنگی اور لانڈھی زونز میںتعمیر و ترقی اور مسائل کے خاتمے کے حوالے سے تیزی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں، مہم کے دوران ماڈل یوسیز میں صفائی و ستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ شاہراہوں، گلیوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر و ترقی کے علاوہ فیملی پارکوں، کھیل کے میدانوں، گرین بیلٹس، ڈسپنسریز اور ہسپتالوں کی تزئن و آرائش اور اسے فعال بنانے کے حوالے سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہا عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات اور بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ،100 روزہ عوامی خدمت مہم کے حوالے سے ضلع کورنگی کے چاروں زونز کی ایک ایک یوسیز کو ماڈل یوسی بنا یا جائیگا جس پر تعمیر وترقی اور علاقائی مسائل کے خاتمے کے حوالے سے مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون میں 100 روزہ عوامی خدمت مہم کے حوالے سے ماڈل یوسی میں جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سندی نیئر رضا نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ماڈل یوسی پر اقدامات جاری ہیں اور اس تقلید کرتے ہوئے بتدریج ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز میں تعمیر و ترقی اور علاقائی مسائل کا خاتمہ کرکے ضلع کورنگی کو شہر کا ماڈل ضلع بنا یا جائے گا شاہ فیصل زون میںعوامی خدمت مہم کے دوران گلیوں کی تعمیر اتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے گلیوں کو کشادہ بنا یا جائے اور عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسی ،چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز سے کہاکہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی کو اپنا شعار بنا کر عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات سے نجات دلا ئیں اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی سمیت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہدایت کی کہ وہ عوامی نمائندوں سے تعاون کریں اور علاقائی مسائل کے خاتمے کے لئے اُن کی تجاویز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر۔ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کراچی