سردی میں ادرک کا استعمال ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

Ginger

Ginger

قدرت نےادرک کے اندر نہ صرف بہت سی بیماریوں کا علاج پوشیدہ رکھا ہے بلکہ اس میں بے شمار خوبیاں بھی موجود ہیں لہذا ادرک کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے بالخصوص سردیوں میں اور اس حوالے سے چند انتہائی اہم فوائد ہیں جو آپ کو بتائے جا رہے ہیں۔

جسم کو گرم رکھنے کے لیے: ادرک کے چند ٹکڑے 2 کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں پھر اس میں شہد کے چند قطرے شامل کرکے دن میں 2 سے 3 مرتبہ پی لیں، یہ طریقہ سردی میں آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدگار ثابت ہوگا اور ٹھنڈ سے بچائے گا۔

پیروں کو گرم رکھنے کے لیے: ادرک نہ صرف جسم کو گرم رکھتی ہے بلکہ پیروں کو بھی گرم رکھنے کے لیے ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے، ایک برتن میں پانی اور اس میں ادرک کے چند ٹکڑے ڈال کر ابالیں اور جیسے ہی پانی ٹھنڈا ہونا شروع ہوجائے تو اس میں 15 منٹ تک پاؤں ڈال کر رکھیں اور دن میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں۔

زکام اور کھانسی کے علاج کے لیے: سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن اس کا بھی علاج ادرک میں موجود ہے۔ ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں 2 سے 4 مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

درد ختم کرنے کے لیے : ادرک میں موجود خصوصیات ہر طرح کے درد کو ختم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں لہذا ادرک کو کھانے میں استعمال کریں یا پھر ادرک کی چائے پینے سے جسم میں درد اور سوزش کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

نظام ہاضمہ اور پیٹ کے درد کے لیے : ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ادرک کے رس کے چند قطرے استعمال کریں۔