اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2017ء میں حکومت کیلئے معاشی و ترقیاتی ایجنڈا بہت اہم ہے، احتساب کیلئے قانون سازی پارلیمنٹ کیلئے چیلنج ہے، دھرنا سیاست پیچھے چھوڑ دی، اس سال سیاسی ماحول سازگار رہے گا۔
محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بڑا چیلنج امریکا کے ساتھ تعلقات ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے بعد ہی پاک بھارت اور پاک افغان تعلقات کا تعین ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ 2016ء پاکستان کیلئے پچھلے کچھ برسوں میں بہتر سال رہا ہے، ہمارے سیکیورٹی، معاشی، سیاسی اور سول ملٹری تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ دھرنا سیاست پیچھے چھوڑ دی، حکومت کیلئے معاشی و ترقیاتی ایجنڈا بہت اہم ہے، کرپشن ملک کیلئے بہت اہم ہے، احتساب کیلئے قانون سازی پارلیمنٹ کیلئے چیلنج ہے، اس سال سیاسی ماحول سازگار رہے گا۔