ریوڈی جنیریو (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جینیرو کے ایک گھر میں سال نو کی تقریب جاری تھی کہ اچانک مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص کے 8 سالہ بیٹے سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بعد میں حملہ آور اپنی ہی بندوق سے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص اپنی بیوی سے علیحدگی کے باعث ناراض تھا۔