کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی ہائوس کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر غور کیا جائے گا۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید پہلی بار ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہائوس میں آج ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس طلب کیا ہے۔
اجلاس میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید بھی پہلی بار ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر غور کیا جائے گا اور صوبے میں مستقل قیام امن کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔