اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے مقدمہ سننے سے معذرت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس امیر ہانی مسلم نے سماعت سے معذرت کر لی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر یہ کیس نہیں سن سکتا۔
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو دوبارہ جلد سماعت کیلئے لگایا جائے جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ جب میں کیس سن ہی نہیں رہا تو تاریخ کیسے دے سکتا ہوں۔
بینچ ٹوٹنے کے باعث اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔