بنیادی مرکز صحت تالپور چار دیواری سے محروم

Talpur Primary Health Centre

Talpur Primary Health Centre

تالپور (عاصم چنگوانی) بنیادی مرکز صحت تالپور چاردیواری سے محروم گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں تعمیر کرانے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت تالپور کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار چار دیواری نہ ہونے سے پورے بازار کا گندہسپتال کے اندر ڈھیرلگا ہوا ہے جس سے ہسپتال میںبدبو پھیلی ہوئی ہے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔

اہلیان علاقہ خالد خان تالپور ۔محمد ادریس خان ۔عصمت اللہ ۔جہانگیر احمد۔حذیفہ کلیم خان نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال چاردیواری تعمیر کرائی جائے۔