اقبال محمد علی خان، نشاط محمد ضیاء قادری کا ساجد احمد سے اظہار تعزیت

Condolence

Condolence

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کی والدہ اور بھائی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے ساجد احمد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری