پیرمحل کی خبریں 2/1/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے نوریمانڈ، نوڈیمانڈ کی پالیسی کو لاگو کرکے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ملک کیلئے قربانیاں دینے والوں کا لہو ضرور رنگ لائیگا اورپوری قوم دہشت گردی کی خلاف پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے ۔2015 کو دہشتگردی کے خلاف امن وسلامتی وخوشحالی کاسال قرار دیاجائے۔ان خیالات کا اظہار سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیار پوری معروف سیاسی سماجی راہنما نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ملک میںدہشتگردی پر تمام سیاسی جماعتوں سمیت پاکستانیوں کا یک جان ہونا ملک و قوم اور اسلام دشمن قوتوں کو پیغام ہے ملک پر مشکل وقت آنے پر پوری قوم اپنے اختلاف بھلاکر ایک قوم بن جاتی ہے۔پاکستان پوری دنیا میں امن کیلئے قربانیاں دے رہا ہے لیکن دنیا کے کئی ملک پاکستان میں دہشت گردی کو پروموٹ کررہے ہیں اور افغانستان میںبھارت کے بائیس سفارت خانے بھی ملک میں دہشتگردی کروا کر ملک کا امن تباہ کررہاہے ہیں عالمی برادری ان کو ختم کروائے۔پاکستان میں مردم شماری کرکے جتنے بھی افغانی سمیت غیر ملکی ہیں ان کو واپس ان کے ملکوں میںبھیجا جائے اورملک میں امن وسلامتی اور خوشحالی کیلئے اور دہشتگردی کیخلاف مضبوط قومی پالیسیاں بنائی جائیں اور قومی اداروں کو بھی مضبوط بنائے جائے اور اس وقت ملک کوقومی اتحاد کی ضرورت ہے اور بغیر کسی دبائو کے ملک سے دہشتگردوں اور ان کی حامیوں کو چن چن کر ختم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) حکومت ملکی ضرورت کا 52فیصد پیداوار کرنے والے طبقہ کاشتکار اور زمیندار کی بہتری کے لیے زرعی پالیسی کا اعلان کرے دھان فصل کماد کی خرید نہ کرکے کسانوں زمینداروں طبقے کو معاشی مسائل میں مبتلا کرنے کی سنگین کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہارممتاز دولتانہ ضلعی صدر کسان ونگ ،غلام شبیر وڑائچ ضلعی جنرل سیکرٹری نے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط زرعی پالیسی کے باعث ملک اس وقت غذائی بحران سے دوچار ہے حکومت نے کاشت کاروں کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے گنا اوردھان کی خریداری نہ کرکے کسانوں کور یلیف فراہم کرنے کی بجائے پوری قوم کو بحران میں مبتلا کردیااپنے ہمسایہ ملک کی طرح کاشتکارکوسبسڈی کے ذریعہ سستی کھاد،اور زرعی ادویات فراہم کی جائیں،ملک کوغذا مہیاکرنے والے کاشت کاروںسے مشاورت کے بعد پالیسی بنائی جاتی،ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں کسانوںکے کاشتکاروںکو ٹیوب ویل چلانے کیلئے بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے،مگر ہمارے ملک کے کاشت کاروںکے حق میںکبھی کوئی پالیسی نہ بنی،جب تک ملک کی زرعی پالیسی بہتر نہ بنائی گئی تو ملک کے کاشتکار خوشحال نہیںہوسکیں گے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکی غلط حکمت عملی کے باعث ملک غذائی صورت حال سے دوچار ہے، کھاد زرعی ادویات بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ نے کسانوں زمینداروں کو مسائل کے بھنور میں پھنسادیا گیا سابق حکومت نے اربوں روپے کے قرضے جرنیلوںاور صنعت کاروں کومعاف کئے،مگر 10ایکڑ کے مالک کاشت کارکا کوئی قرضہ معاف نہ ہوا ہے،انہوںنے کہاکہ شوگر ملزمالکان سے گنے کی پوری قیمت کسا ن کو دلوائی جائے پلاننگ نہ ہونے کے باعث گندم کی فصل کم رقبہ پر کاشت ہوتی ہے،جس کے باعث اس سال ملک میں غذائی کا ٹارگٹ پوراکرنا کسی طرح ممکن نہیںگندم کی قیمت بڑھانے سے نہ صرف کسان مسائل کا شکار ہوا کیونکہ اس کو مہنگے بیج کی خرید کے باعث سخت مسائل کا سامناکرناپڑرہاہے جس سے ہر پاکستانی شہری متاثر ہوگا انہوںنے کہا کہ حکومت کاشتکارکوسبسڈی کے ذریعہ سستی کھاد،اور زرعی ادویات فراہم کر ے ہے ماہرین کی مشاورت سے ایسی کسان دوست پالیسی مرتب کرے جس کے نتائج جزوقتی کی بجائے دیرپا ثابت ہوسکیں کیونکہ کسانوںکے مسائل حل کئے بغیرملک خوشحال نہیںہوسکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل کے نوا ح میں بھسی جنگل تقریباً11ہزار ایکٹر پر جنگل پھیلا ہوا ہے جس میں لکڑی چوری معمول بن چکی ہے ۔ محکمہ فاریسٹ کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے روزانہ لاکھو ں روپے کی لکڑی چوری ہونے لگی ہے ۔ ایس ڈی او محکمہ جنگلات محمد اکرم ساجد کی ایماء پر روزانہ پندرہ ٹرالیا ںبغیر نمبری اور سرکاری گاڑیو ں پر جنگل کی چوری شدہ لکڑی سمگل کی جا رہی ہے۔ جنگل کی لکڑی کا زیادہ تر استعمال فرنیچر مارکیٹ کے علاوہ جنگل کے ارد گرد موجود 25کے قریب بھٹیو ں میں استعمال ہوتی ہے ایک بھٹی میں تقریبا روزانہ 130من لکڑی جلائی جاتی ہے لکڑی ٹرالیو ں پر لوڈ کرتے ہوئے ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ماہانہ ٹرالی کا 25ہزار ایس ڈی او سمیت مجاز عملہ کو دیتے ہیں تب جا کر ہمیں لکڑی جنگل سے باہر لے جانے دی جاتی ہے۔ حکومت پنجاب کی پابندی کے باجود لاکھو ں روپے کی لکڑی چوری معمول بن چکا ہے ۔ ملازمین کو اجرت کی بجائے لکڑی تھما دی جاتی ہے اور روزانہ کام کی اجرت خود ہڑپ کر لی جاتی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ایس ڈی او اور دیگر کرپٹ ملازمین کو فوری معطل کر کے سرکاری خزانہ کو بے دردی سے لوٹنے والو ں سے ریکوری کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )آرٹی سیکرٹری کی سردمہری ،،پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 85 پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیے جانے کے باوجود 35کلومیٹر کاکرایہ 60روپے وصول کیاجارہاہے۔ مسافروں کے احتجاج کے باوجود بھتہ خور ،کرپٹ ، نااہل ٹریفک پولیس حکام اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پر اسرار چپ اختیارکرلی۔ ویگن مالکان کی مسافروں سے غنڈہ گردی ۔ شہریوںکا شدید احتجاج ، مقررہ کرایوں کی وصولی کیلئے فوری اقدامات کامطالبہ تفصیل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی کے باعث پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے 85 پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ مقرر کیے جانے کے باوجود ٹرانسپورٹرز 35کلومیٹرسفر کاکرایہ 60روپے وصول کیاجارہاہے نیزمقررہ کرایہ 29.75 روپے کی بجائے دوگنا 60روپے وصول کرنے پرمسافروں کے احتجاج کے باوجود بھتہ نااہل ٹریفک پولیس حکام اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پر اسرار چپ اختیارکرلی ہے اور شہریوںنے اس بدترین قانون شکنی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مقررہ کرایوں کی وصولی کیلئے فوری اقدامات کامطالبہ کیاہے۔