موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے حکام نے بتایا ہے کہ موغا دیشو ائیر پورٹ کے جوار میں افریقی یونین امن تحفظ مشن کے قریب ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور جوار کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسی دوران علاقے میں ایک اور دھماکہ ہوا اور گولیوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔